دبئی کی بیرونی کافی تجارت کا حجم 5ء3 ارب درہم
دبئی کسٹمز کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس برس میں دبئی سے کافی کی بیرونی تجارت کا حجم ساڑھے 3 ارب درہم رہا – ایتھوپیا ، ہندوستان ، انڈونیشیاء ، یوگنڈا اور ویتنام جیسے کافی پیداوار کرنے والے ممالک سے اس تجارت ک
و مشرق وسطی اور یورپ کی منڈیوں سے ملانے میں دبئی کو مرکزی لاجسٹک مرکز والا مقام حاصل ہے – دبئی کسٹمز میں شماریات کے سینئر مینجر نسیم المھیری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تجارت کیلئے دبئی کے قائدانہ کردار کو فروغ دینے کی خاطر دور اندیش حکمت عملی کو مربوط بنایا گیا ہے
۔ اس مقصد کی خاطر صارفین کو مصنوعات کی نقل و حرکت میں معاونت کیلئے سمارٹ خدمات متعارف کرائی گئی ہیں ، اس میں کافی کی تجارت کو ڈی ایم سی سی کی مکمل معاونت حاصل ہے جوکہ مشرق وسطی و شمالی افریقہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور جو کافی بنانے والوں کو خریداروں کے ساتھ معیاری لاجسٹک سپورٹ میسر کرتا ہے – یہ اعداد و شمار کافی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کئے گئے ہیں جو کہ ہرسال دنیا بھر میں یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کی پہلی ششماہی میں دبئی کی کافی تجارت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت 5 فیصد بڑھ کر 253 ملین درہم کی رہی جبکہ وزن میں اسکا حجم 14 ہزار ٹن رہا – کافی کی درآمد کے حوالے سے بڑی شراکت داروں میں سوئٹزرلینڈ 33 ملین درہم ، اٹلی 23 ملین درہم ، برازیل 22 ملین درہم رہے جبکہ برآمد و ری ایکسپورٹ کے بڑے شراکت داروں میں اومان 8ء5 ملین درہم ، سعودی عرب 1ء5 ملین درہم اور کویت 5 ملین درہم رہے