عیادت اورصحتیابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ
سفیرپاکستان اور دوستوں کی محبت کامشکورہوں
ہسپتال اورگھر میں عیادت کرنے اورمیری صحتیابی کے لیئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ(حاجی درازخان)
ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف سماجی کارکن چئیرمین پختون ویلفئیرآرگنائزیشن حاجی درازخان (تمغہ امتیاز)جوچند روزعارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی ہسپتال ابوظہبی میں زیرعلاج تھے اور اب علاج کے بعد گھرمنتقل ہوگئے ہیں حاجی درازخان نے کہا کہ میری بیماری کاسن کرہسپتال اورگھر تشریف لانے والے بالخصوص سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی اور دیگرتمام دوستوں کاانتہائی مشکورہوں فرداًفرداً شائدسب کا شکریہ ادا نہ کرپاؤں مگرمیں اپنے تمام چاہنے والے عزیزرشتہ داروں ،فیملی ممبران ،کمیونٹی ممبران ،پختون کمیونٹی اور ہر اس فرد کاشکرگزارہوں جنہوں نے ہسپتال اور بعد ازاں گھرپر میری تیمارداری کی ،صحت یابی کے لیئے دعائیں کیں ،فون پر خیریت دریافت کی اورحال احوال پوچھا میں سب کی محبتوں اورچاہتوں کاشکرگزار ہوں آپ کی دعاوں کی بدولت اللہ پاک نے مجھے جلد صحت یابی عطا کی جس پرمیں ایک بارپھرآپ سب دوستوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں اورآپ کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لیئے دعاگو ہوں اللہ پاک آپ سب کواپنی حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین ۔