چوہدری نواز رشید ریحانیہ کی جانب سےچوہدری جمشید رسول وڑائچ کے اعزاز میں گرینڈعشائیہ

دوستوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

39
چوہدری نواز رشید ریحانیہ کی جانب سے چوہدری اقصد وڑائچ کے کزن چوہدری عامر وڑائچ کے بھائی
چوہدری جمشید رسول وڑائچ کے اعزاز میں ابوظہبی کے فائیو سٹار ہوٹل میں گرینڈ عشائیہ دیا گیا
ابوظہبی(نیوزڈیسک)گزشتہ رات یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹؤ آفیسرملہی گروپ آف کمپنیز  چوہدری ندیم ملہی اور چوہدری اقصد وڑائچ کے کزن چوہدری عامر وڑائچ کے بھائی چوہدری جمشید رسول وڑائچ کے اعزاز میں ابوظہبی کے ایک مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں گرینڈ عشائیہ دیا جس میں چوہدری آفتاب احمد  نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب گروپ کے دیگر دوستوں میں سے پرنس ڈاکٹر حماد زمان ریحانیہ ،چوہدری دلاور حسین وڑائچ، چوہدری قمر انوردھول خورد، چوہدری ناصرولائت  گوندل، چوہدری اسجدمحمود گھمٹی، چوہدری سجاد احمد،چوہدری احداشرف گجر،مرزا شہبازاحمد،چوہدری عامر جٹ،چوہدری ارشد حسین ودیگر شامل تھے ۔ میزبان چوہدری نواز رشید ریحانیہ نےدوستوں کے ہمراہ چوہدری جمشید رسول وڑائچ کا پرتپاک استقبال کیا اور عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام دستوں کاشکریہ اداکیا۔ عشائیہ کے موقع پر ضلع گجرات سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی سیرحاصل گفتگو ہوتی رہی۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری جمشیدرسول وڑائچ نے میزبان چوہدری نوازرشید ریحانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیےاوردیگردوستوں کی  عشائیہ میں شرکت اورعزت افزائی پرشکریہ اداکیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }