متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کے 3407 نئے مریض

وزارت صحت کی جانب سے حفاظتی تدابیربرقراررکھنے کی تلقین

229

ابوظہبی (اردوویکلی)::وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 1 لاکھ 31 ہزار 262 مزید ٹیسٹ کیئے گئے وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج معالجہ میسر کرنے کی مہم کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے متاثرہ 3407 نئےمریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 376 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں انہیں ضروری علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے طبی پیچیدگی کی وجہ سے 7 مریض وفات پاگئے۔ وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے  نیک توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین بھی کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 3168 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 18 ہزار 988 ہوگئی (نیوزبشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }