ہنگامی صورتحال میں ڈرائیورز کے موبائل فون پرنوٹیفکیشن(ابوظہبی پولیس)۔

خراب موسم میں گاڑی کم رفتارپرچلائیں

74

بارش ،خراب موسم، اور سڑک پرزیادہ ٹریفک کی صورت میں ڈرایئورحضرات کوفون پرپیغام بھیجا جائیگا(ابوظہبی پولیس)۔

ابوظہبی (اردوویکلی)::ابو ظہبی پولیس کی جانب سے اسمارٹ فونز پر(ڈرائیورارجنٹ نوٹیفکیشن)کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز ”  جو بارش ، دھند ، دھول اور مٹی جیسے غیر متوقع موسمی صورتحال اور ٹریفک کی بھیڑ کی صورت میں ڈرائیوروں کو متنبہ کرتا ہے۔ابوظہبی پولیس نے وضاحت کی کہ اس خصوصیت کو شروع کرنے کا مقصد ڈرائیوروں کی حفاظت کویقینی بناناہے اگرکسی سڑک پرٹریفک کی بھیڑزیادہ  توڈرائیورحضرات متبادل سڑکوں کا انتخاب کرلیں تاکہ اپنی منزل پر جلد پہنچ سکیں ابوظہبی پولیس کے مطابق خراب یابدلتے ہوئے موسم کی صورت میں ڈرائیورحضرات کوچاہیئے کہ وہ گاڑی کی رفتارکم کرلیں اور 80کلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ پرگاڑی نہ چلائیں تاکہ کسی قسم کے موسمی حادثے سے محٖفوظ رہاجاسکے بدلتے موسمی حالات کی صورت میں گاڑی کم رفتارپرچلائیں،آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،بریک احتیاظ سے لگائیں،اورابوظہبی پولیس کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے بعد احتیاطی تدابیرپرعمل بجالایئں تاکہ حادثے سے بچاجاسکے ٹریفک قوانین اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں جو ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں ۔ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے رفتار پر عمل پیرا ہوں جو تیزرفتاری کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }