فیس کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے(پروفیسرشاہداقبال)۔

95

پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے لیئے انتہائی کم فیس رکھی گئی ہے۔

امارات میں کوئی پاکستانی بچہ صرف فیس کی عدم ادائیگی کی جہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔
شارجہ،عجمان،راس الخیمہ اورفجیرہ میں جی ایم کالج کی برانچیں موجودہیں
۔ 2000 سے زائدطلباوطالبات جی ایم کالج میں زیرتعلیم ہیں

تمام نیشیلٹیزکے بچے ایڈمشن لے سکتے ہیں

کمیونٹی اپنے بچوں کومہنگے اسکولوں میں داخل کرنے کی بجائے جی ایم کالج میں داخل کریں۔

۔2017سے اب تک امتحانی نتائج میں 100٪کامیابی۔

تعلیم کے معیارپرقطاً کوئی سمجھوتہ نہیں(پروفیسرڈاکٹرشاہداقبال کاہلوں)۔
شارجہ(چوہدری ارشدسے)جی ایم انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز- متحدہ عرب امارات میں موجود ایک ایساتعلیمی ادارہ ہے جو ہر اس بچے کو اسکول لاناچاہتاہے جوصرف وسائل کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ہمارامشن ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کسی بھی نیشنلٹی اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کابچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔اسی لیے جی ایم انسٹیٹیوٹ میں دوسرے اسکولوں اورکالجزکی نسبت فیس بہت کم ہے ۔ہمیں نئی نسلوں کی جدید انداز میں تربیت کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں قوم کے بہترمعماربن سکیں ان خیالات کااظہاربانی ومینجنگ ڈائریکٹرجی ایم انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیزپروفیسرڈاکٹرشاہداقبال کاہلوں نے نمائندہ اردوویکلی یواے ای سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔
پروفیسرشاہد اقبال نے کہا کہ ہمارامقصد پیسہ اکٹھاکرنا نہیں بلکہ دیارغیرمیں ایسی تمام قومیتوں اوربالخصوص پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے اورانکے بچوں کوتعلیم سے بہرہ ورکرناہے اورخاص کر ایسے والدین جنکی ماہانہ آمدن محدود ہے اوروہ اپنے بچوں کومہنگے اسکولوں میں داخل نہیں کراسکتے ہم ایسے بچوں کوخوش آمدید کہتے ہیں جی ایم انسٹیٹیوٹ کم فیس پراعلی معیاری تعلیم فراہم کرتاہے۔ہم نے 2017 میں اس تعلیمی ادارے کی بنیادرکھی اور تب سے اب تک ہمارے نتائج 100فی صدہیں جواس بات کی علامت ہے کہ ہمارے ہاں پروفیشنل اورتجربہ کاراساتذہ کی ایک ایسی ٹیم موجودہے جس نے کبھی ڈسپلن اورتعلیمی معیارپرسمجھوتہ نہیں کیا،یہی ہمارے ادارے کاموٹوہے۔
جوبچے انڈین یادیگراسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستانی اسکولوں میں بورڈ یاسلیبس کی تبدیلی یا کسی بھی وجہ سے داخلہ نہیں لے سکتے وہ ہمارے پاس آئیں۔ہمارے ہاں کے جی سے انٹرلیول تک تمام کلاسز میں داخلہ لیاجاسکتاہے۔ ہمارا۔ کالج آپ کو ریگولر ایڈمشن دے گا۔ اور اس کے ساتھ گریجویشن کے  لیئےہماری سرحد یونیورسٹی اور سائپرس یونیورسٹی میں بھی مناسب فیس پر داخلہ کی سہولت میسر ہے
مینجنگ ڈائریکٹرشاہد اقبال نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جی ایم کالج فیڈرل بورڈ سے ملحق ہے جسکے 100فی صدنتائج ہیں فی الوقت 1000 سے زائد طلبا وطالبات فزیکل اورآن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں فزیکل کلاسزکے لیئے شارجہ ،عجمان اور فجیرہ میں کیمپس موجود ہیں جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت دبئی،شارجہ اور عجمان میں مجود ہے فیس انتہائی مناسب جن بچوں کوکسی دوسرے بورڈز یا کسی بھی وجہ سے ابھی تک داخلے نہیں مل سکے۔وہ ہمارے ہاں کے جی سے 12ویں کلاس تک ریگولرکلاسزمیں داخلہ لے سکتے ہیں جوبچے ہائرایجوکیشن کے لیئے داخلہ لیناچاہتے ہیں وہ ہمارے ہاں سرحدیونیورسٹی اور سائپرس یونیورسٹی (انٹرنیشنل گلوبل یونیورسٹی)جوائن کرسکتے ہیں جس کی فیس حیرت انگیزطورپربہت کم ہے تقریباً700 درہم ماہانہ میں آپ دنیاکی بہترین اورمستندیونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے اپنامستقبل سنوارسکتے ہیں شاہداقبال نے کہا کہ فی الحال ہم فزیکل کلاسزکے لیئے  دبئی ،شارجہ اورعجمان کیمپس کے لیئے ٹرنسپورٹ مہیا کررہے ہیں بعد ازاں راس الخیمہ اور فجیرہ میں بھی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں ۔
ہونہار اورلائق بچوں کوادارے کی جانب سے سکالرشپ دیاجاتاہے اور اس وقت تقریباً300 سے زائد مستحق بچے اورذہین طلبا سکالرشپ پرتعلیم حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ اگرکوئی پوری فیس ادانہیں کرسکتا توہم جانچ پڑتال کے بعد خصوصی ڈسکاؤنت بھی دے دیتے ہیں
ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ میں نے کبھی ہار نہیں مانی جوٹھان لی وہ پوری کی ،شدید ترین اور نامساعد حالات کے باوجود ہار نہیں مانی اور صرف7 بچوں کی کلاس سے شروع ہونے والا ادارہ آج سینکڑوں بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کر رہا ہے۔تواگرآپ(والدین)اپنے بچے کی بنیادی تعلیم کے لیے بہترین اسکول کی تلاش میں ہیں توآج ہی ہم سے رجوع کریں۔۔۔۔
رابطے کے لیئے
+ 971 55 6112792
+971 52 5608369
کال کریں یادرج ذیل ای میل ایڈریس پر ای میل کریں

shahidkahloon77@gmail.com

 ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔::https://gmcollegeuae.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }