سوملین کھانامہم میں آپ بھی شامل ہو سکتےہیں

55
دبئی (اردوویکلی ):: ہرسال ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امارات بھرمیں ہلال احمر،سرکاری وغیرسرکاری چیریٹی تنظیموں کے علاوہ  سینکڑوں  افراد انفرادی طورپر افطار ٹینٹ لگاتے ہیں جس سے لاکھوں مستحق تارکین وطن کو افطاری اور سحری  کرنےکا موقع مل جاتا ہے۔ ان افطار ٹینٹوں کی بدولت مستحق تارکین کا کھانے پینے کا بڑا خرچہ بچ جاتا ہے اور افطاری کا بندوبست کرنے والوں کو بھی اس کا اجراور ثواب ملتاہے۔ تاہم گزشتہ سال سے کورونا وبا کے باعث افطار ٹینٹوں پر پابندی عائد ہے۔ ایسی صورت حال ،ثواب کی نیت سے ہرسال افطارکا اہتمام کرنے والے ان سخی اور مخیر پاکستانیوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث ہے جو ہر ماہ رمضان میں ہزاروں افراد کوسحری اور افطار کراکے رب کی خوشنودی کی اُمید رکھتے ہیں۔ اماراتی حکومت نے ٹینٹوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر افطاری کا سامان تقسیم کرنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔لیکن چند بڑی فلاحی تنظیموں کے ذریعے یہ کام ہو سکتا ہے جنہیں حکومت نے باقاعدہ لائسنس جاری کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے جید مقامی انگریزی اخبارخلیج ٹائمز کے مطابق روزہ داروں کو افطاری کرانے کا ثواب کمانے کے لیے ان اہم فلاحی تنظیموں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جو ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے لاکھوں افراد میں افطار پیکٹس تقسیم کر رہی ہیں۔ ٰاماراتی حکومت کی ایک سوملین کھانے کی مہم: کے تحت اماراتی حکومت نے امارت سمیت دُنیا بھر کے ممالک میں رمضان کے دوران 10 کروڑ فوڈ پیکٹس پہنچانے کا شاندار پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں حکومت کی جانب سے اپنی امداد کے علاوہ مخیر حضرات کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی  سائٹ وزٹ کرکے جولوگ اس کے ذریعےافطاری کروانا  چا ہتے ہیں۔ وہ دبئی اسلامک بنک کے اکاؤنٹ نمبر www.100millionmeals.ae
10 میں اپنی رقم عطیہ کرسکتے ہیں اس کے علاوہ 8004999پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ (AE080240001520977815201)۔
 کروڑ کھانوں کی تقسیم کی سرکاری مہم میں عطیہ دینے کے لیے ترحم چیریٹی فاؤنڈیشن،بیت الخیرسوسائٹی،دارالبر،دبئی چیریٹی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرکے عطیات جمع کروائے جا سکتے ہیں۔۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }