چوہدری شیربہادر شاہ پورسے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

49

چوہدری لیاقت شاہ پور کی اہلیہ اور انجینئیرچوہدری شیربہادر

کی والدہ محترمہ کے انتقال پرممتازسماجی شخصیات کااظہار تعزیت

ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات نے انجینئیرچوہدری شیربہادرآف شاہ پورسے انکی والدہ کے انتقال پرافسوس اور تعزیت کااظہارکیا۔یادرہے گزشتہ ہفتے ضلع گجرات کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت وسینئیررہنما پاکستان مسلم لیگ(گجرات)چوہدری لیاقت علی آف شاہ پورکی اہلیہ اورچوہدری شیربہادر کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے پاکستان میں انتقال کرگئی تھیں(اناللہ وانااالیہ راجعون)انکی نمازجنازہ وتدفین انکے آبائی گاؤں شاہ پورمیں اداکی گئی۔ گزشتہ روزپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی  وکاروباری  شخصیات ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل،میاں امجدجاوید،چوہدری سجاداحمد،ملک آصف رسول ،چوہدری عدنان الطاف ،ڈاکٹرپرنس حمادزمان ریحانیہ،چوہدری عامرجٹ،چوہدری ارشد سیمت دیگر نے چوہدری شیربہادرشاہ پورکی والدہ ماجدہ (مرحومہ) کے  لیئے فاتحہ خوانی کی اورمرحومہ کی مغفرت وبخشش اورسوگوارخاندان کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی۔اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلندفرماکراپنے جواررحمت میں خصوصی مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }