محمد غوث قادری کے والد (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام
ممتازسماجی ،کاروباری شخصیات، مسلم لیگی رہنماؤں وکارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت
صدرمسلم لیگ( ن) یو اے ای محمدغوث قادری کے والد(مرحوم)
کےایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کااہتمام
دعائیہ تقریب کاانعقادپاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے ہال میں کیاگیا![]()
شارجہ(نیوزڈیسک)::ممتازمسلم لیگی رہنما صدر پاکستان مسلم لیگ( ن)یواے ای محمد غوث قادری کے والد محترم(مرحوم) کے ایصالِ ثواب کیلئے گزشتہ روز پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یواے ای کی مختلف ریاستوں میں مقیم سماجی، مذہبی اورکاروباری شخصیات خالد حسین چوہدری، راجہ محمد سرفراز،چئیرمین پی ایم ایل (ن)یواے ای غلام مصطفے مغل،چئیرمین ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی،سینئیرنائب صدرابوظہبی میاں امجد جاوید،سینیر مسلم لیگی رہنما راجہ محمدشفیق جنجوعہ ،جنرل سیکریٹری ابوظہبی فاروق وڑائچ،حاجی محمدیاسین ،سہیل خاور،غلام عباس بھٹی ،محمداکرام جوڑا اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں وکارکنان جس میں جنرل سیکریٹری یواے ای راجہ ابوبکرآفندی، رمضان شان، چوہدری فاروق، صغیر احمد چوہدری، چوہدری شہباز غفار، ڈاکٹر اکرم شہزاد، فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، راجہ ابوبکر، چو ہدری بشیر شاہد، عرفان اقبال طور، عامر بشیر چیمہ، چوہدری خالد بشیر، میاں غلام محی الدین، سردار الطاف حسین، سید وقار گردیزی، ساجد چیمه، سہیل عامر گھمن،عابد حسین، ملک راشد الطاف اور مسعود ملک،محمد شہزاد بٹ، جان قادر، ملک دوست محمد اعوان، شوکت محمود بٹ، ملک خادم شا ہین، ملک شہزاد یونس، ملک محمد اسلم، کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور محمدغوث قادری کے والد محترم(مرحومٰ) کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیئے دعاکی اورسوگوارخاندان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔
دعائیہ تقریب کاآغآزاللہ کے بابرکت نام تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت آصف قادری نے حآصل کی،نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے انجام دیئے،محمد علی قادری، سرفراز مغل ، فرحان قادری، شفقت علی قادری نے ثنا خوانی اور نعت خوانی کی ،حافظ الیاس نے والد کی شان بیان کی-بعدازاں محمدغوث کے قادری کے والد محترم(مرحوم) کی بخشش اور دراجات کی بلندی کے لیے بخشش ومغفرت کے لیئے اجتماعی دعاکی گئی اس موقع پر حاضرین محفل نے محمد غوث قادری کے والد کے انتقال پران سے افسوس اورتعزیت کااظہارکیا،