چوہدری ولائت اللہ اویس ڈوئیاں کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ

عشائیہ تقرب کااہتمام چوہدری سجاداحمدآف رسول پورنے کیا

52

چوہدری ولائت اللہ اویس ڈوئیاں کے اعزازمیں

چوہدری سجاد احمدآف رسول پورکی جانب سے گرینڈعشائیہ کااہتمام

پنجاب گروپ کے دوست احباب سمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

ابوظہبی(اردوویکلی)::سابق امیدواربرائے حلقہ 28صوبائی اسمبلی پنجاب  وسابق چئیرمین یوسی دلاورپورچوہدری ولائت اللہ اویس آف ڈوئیاں کے اعزازمیں یواے ای کی ممتازکاروباری شخصیت وروح رواں عبداللہ مارکی گجرات چوہدری سجاداحمدآف رسول پورگجرات کی  جانب سے گزشتہ رات ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈعشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں پنجاب گروپ کے دوست احباب چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری شاہ زیب ڈوئیاں ،انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،چوہدری قمرانورکھوکھردھول خورد،چوہدری محمدارشدجنڈپیر،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری عابدشاہ پورسمیت دیگرسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمعززمہمان گرامی کویواے ای آمد پرخوش آمدیدکہا۔چوہدری ولائت اللہ اویس نے میزبان عشائیہ چوہدری سجاد احمد اور پنجاب گروپ کے دوستوں کی محبت ،چاہت اورپرتکلف مہمان نوازی پرفرداً فرداً تمام دوستوں کاشکریہ اداکیا۔یاد رہے چوہدری ولائت اللہ اویس آج کل یواے ای کے دورے پرہیں جہاں انکے اعزازمیں یواے ای کی مختلف ریاستوں میں انکے چاہنے والوں کی جانب سے تقریبات کاسلسلہ جار ی ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }