پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرسفیرپاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے تاثرات
پاکستان ہمارادل پاکستان ہماری جان ،پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پریواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تاثرات
سفیرپاکستان افضل محمود کی طرف سے یوم آزادی کے مبارک موقع پر کمیونٹی کے نام پیغام۔
یوم آزادی کے مبارک موقع پر متحدہ عرب امارات میں ساتھی پاکستانیوں کو گرمجوشی سے مبارکباد دینا میرے لیے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ یہ 14 اگست 1947 کایادگاردن تھا جب پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ یہ قائداعظم محمد علی جناح کی قابل اور بے لوث قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کی سیاسی ، جمہوری اور آئینی جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ آج ہم اپنے سر کو جھکاتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک آزادملک سے نوازا۔ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اگرچہ ہم نے اپنے ملک کی مختصر تاریخ کے دوران بہت کچھ حاصل کیا ہے،ایک عظیم قوم کے طور پر پہچانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ہمارے ملک کی ترقی اور ہماری قوم کی خوشحالی کے لیے دی گئی شراکت کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کرتا ہے۔ ہم سب کومتحد، نظم وضبط اورترقی کے راستے میں آنے والے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہماری سفارتی ٹیم اپنی قوم کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں متحدہ عرب امارات کے تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنے بھائی ملک متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے انتہائی ذمہ داری اورعزم کا مظاہرہ کریں۔ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے دو برادر ممالک کے درمیان ایک پل سمجھتے ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ دونوں فریقوں کو مشترکہ تجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت کے مواقع کے بارے میں آگاہ کریں جو ہمارے باہمی مفاد میں ہے۔ حکومت کی جانب سے، ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی حکومت سے حکومت اور عوام سے لوگوں کے رابطوں کے ذریعے تعاون کو جاری رکھیں گے۔
اللہ ہمارے ساتھ ہو جب ہم اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہیں ۔۔۔ پاکستان زندہ باد! پاکستان متحدہ عرب امارات بھائی چارہ زندہ باد۔
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان کاپیغام۔
آج پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ہے۔ اس موقع پر میں متحدہ عرب امارات میں اپنے ساتھی شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی دانشمندانہ قیادت میں آزادی حاصل کی۔ یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہماری مذہبی،ثقافتی اور سماجی اقدارکی حفاظت اور حفاظت کے لیے دی گئی ہیں۔ آج ہم اپنے آباؤ اجداد کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت ہمارا پیاراوطن وجودمیں آیا ۔پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار اور شراکت کو سراہنے کے لیے مجھے اس موقع سے فائدہ اٹھانےہوئے یہ کہنا ہے اوورسیزپاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکرتے رہے ہیں اور رہیں گے۔ تقریبا 1.6 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات میں رہ رہے ہیں ،پاکستان سے باہر یہ دنیا کی دوسری بڑی پاکستانی کمیونٹی ہے انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے اپنی لگن ، محنت اور عزم کے ذریعے بے پناہ حصہ ڈالا ہے۔میں دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کواس موقع پر یہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان پاکستان کی ترقی اور پیش رفت میں پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے ادا کیے جانے والے ممکنہ اور اہم کردار کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے۔ ہم پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں عوامی خدمات کی فراہمی کومزید بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں۔ کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں اور دبئی اور شمالی امارات میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ رسائی اور سہولت کو بڑھانے کے لیے مزید دوستانہ اقدامات کیے جائیں گے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام جاری رکھے گا اور ہمارے پیارے ملک کا پرچم بلند رکھے گا۔آخر میں ، آئیے ہم متحدہ عرب امارات ، اس کے لوگوں اور قیادت کے شکرگزار ہوتے ہوئے اپنے قرض کو نہیں بھولیں گے ، جو اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے مذہبی ، ثقافتی ، تہذیبی اور معاشی اور دیرینہ روابط دیرینہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو باہمی پیار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔میں اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ایک بار پھر مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنے عظیم ملک کی اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق دے اور پاکستان کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔ پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی پائندہ آباد
پاکستان اور امارات کے لیئے جان بھی حاضرہے (خان زمان سرور )
ممتازسماجی کارکن چئیرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیزوسابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری خان زمان سرور نے یوم آزادی کے موقع پریواے ای، پاکستان اوردنیابھر میں مقیم تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کی خاطرہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیں ہمیں انہیں فراموش نہیں کرناچاہیئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں اللہ تعالی پوری دنیا سے کورونا جیسی موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے اماراتی حکومت اس وبا کے خاتمے کے لیئے بہت کام کررہی ہے اللہ تعالی پاکستان کوبھی یواے ای جیسی مخلص قیادت عطاکرے جوملک کی تقدیربدلے خان زمان سرورنے کہا کہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ امارات کے ساتھ تعلقات کوترجیحی بنیادوں پرمذیدمضبوط بنائے کیونکہ امارات میں لاکھوں پاکستانی محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے بال بچوں کاپیٹ پال رہے ہیں بلکہ معشیت کے استحکام میں بھی اہم کردارداکررہے ہیں ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی متحدہ عرب امارات کے ہردلعزیزحکمرانوں اور عوام کودرازی عمرعطافرمائے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی،اقتصادی تعلقات بہتربنائے،استحکام اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین ثم آمین خان زمان نے کہا کہ امارات میں رہتے ہوئے یہاں کے تمام مقامی قوانین کاتہہ دل سے احترام کریں (پاکستان زندہ باد۔ پاک امارات دوستی پائیندہ باد)
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے (چوہدری محمد صدیق)
پاکستان دنیاکاخوبصورت ملک ہے قدرت کی ہرنعمت پاکستان میں موجودہے موجودہ حکومت احتساب کے عمل کے ساتھ ساتھ عوام کی بہتری کابھی سوچے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے عام آدمی کاجینا مشکل ہوچکاہے حکومت کوفوری طورپرترجیحات پرکام کرنا ہوگا جس سے معیشت مضبوط ہواور اسکا فائدہ عام عوام تک پہنچے ان خیالات کااظہارممتازپاکستانی بزنس مین صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ابوظہبی وسابق صدر مرکز پاکستان چوہدری محمد صدیق نے پاکستان کے یوم آزادی کے دن پرنمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا چوہدری صدیق نے کہا کہ یقیناً آج بڑی خوشی کا دن ہے انشااللہ جلد ہی پاکستان ایک خوشحال ملک ابھرکرسامنے آئیگااللہ تعالی ہمارے درمیان اتحادویگانگت پیدا کرے(آمین ثم آمین)
تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک ہو (چوہدری محمدانور)
عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم محب وطن پاکستانی سینیرنائب صدرمسلم لیگ (ن)ابوظہبی وسابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت چئیرمین سی ایم اے ٹریڈنگ ایل ایل سی ابوظہبی چوہدری محمدانور نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجودجلدپاکستان خطے کاطاقتورملک بن کرابھرے گاہم سب کوملک کے بہترمستقبل کے لیئے سخت محنت کرنی چاہیئے کوئی بھی حکومت ہواسے ملک کے ہرطبقہ کی ضروریات کاخیال رکھناچاہیئے بالخصوص محنت کش طبقہ کاجن کادارومدار صرف ڈیلی ویجزپرہوتاہے (اللہ پاکستان کاحامی وناصرہوآمین)
آزادی بہت بڑی نعمت ہے (چوہدری محمدزمان ریحانیہ)
عرصہ درازسے یواے ای میں مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین ومعروف سماجی شخصیات مینجنگ ڈائریکٹر اے ایم گروپ آف کمپنیز چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے یوم آزادی پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میری اور ادارے کی جانب سے تمام ہم وطنوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں پاکستان سے بڑھ کرکوئی ملک نہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم ملک کی تعمیروترقی کے لیئے خوب محنت کریں اوریواے ای میں رہتے ہوئے مقامی قوانین کااحترام کریں (پاکستان زندہ باد)
پاکستان کے لیئے جان بھی حاضرہے (ملک محمد شہنازماہل)
پاکستان جیساخوبصورت ملک پوری دنیامیں کہیں نہیں یہ ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے جس کے لیے ہم جان بھی قربان کرسکتے ہیں آج کے تاریخی دن پر دعاہے کہ اللہ تعالی ملک کودہشت گردی سے نجات عطاکرہمارے نئی نسل کامستقبل روشن فرمائے اور اشرافیہ ذاتی مفادات کے تحفظ کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود پرتوجہ دیں ان خیالات کااظہار ممتازبزنس مین وسماجی شخصیت جنرل مینجرکیپیٹل سروے ملک محمدشہنازنے یوم آزادی پاکستان پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
سبزپاسپورٹ ہماری شناخت ہے (چوہدری الطاف حسین)
ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن چو ہدری الطاف حسین نے یوم آدی کے موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب کے حقوق برابرہیں مگردکھ سے کہناپڑتاہے کہ ایک مخصوص طبقہ پوری قوم کویرغمال بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے آج کے تاریخی دن پر ہمیں عہدکرناہوگاکہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کوترجیح دیناہوگی اللہ تعالی پاکستان کومخلص قیادت عطاکرے آمین
پاکستان ہے توہم سب ہیں (انجینئیریونس کیانی)
ممتازسماجی شخصیت اور محب وطن پاکستانی چیف ایگزیکٹوآفیسرالموازین سائیل ٹیسٹنگ وپراجیکٹ ڈائریکٹراے آرسی انجینئیر یونس کیانی نے یو م آزادی پاکستان کے تاریخی دن پرنمائندہ اردوویکلی سے کفگتوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے یونس کیانی نے کہاکہ وزیراعظم میاں محدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن ہے ملک میں کئی میگاپراجیکٹس پر کام جاری ہے جنکی تکمیل سے ملکی معشیت میں بہتری آئیگی۔
آزدی سے بڑھ کردنیامیں کوئی نعمت نہیں (چوہدری اکبرریحانیہ)
ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالیاقوت الاسودجنرل ٹرانسپورٹ چوہدری محمداکبرریحانیہ نے اپنی اور اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کااہم ملک ہے ہمیں روشن مستقبل اور خوشحال پاکستان کے لیئے مل جل کرکام کرناہوگا۔
پاکستان جیساملک پوری دنیامیں نہیں (رحمت اللہ چوہدری)
آج کے اس عظیم اور تاریخی دن پر تمام اہل وطن اوراوورسیزپاکستانیوں کودل کی اتھا ہ گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو،ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر سگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ رحمت اللہ چوہدری نے یوم آزادی پاکستان کے تاریخی دن پرکیا چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیاکاخوبصورت ملک ہے جہاں دنیاکی ہرقدرتی نعمت موجود ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے اور پاکستان کومزیدتوانابنانے کے لیئے تمام صلاحیتیں استعمال میں لاتے ہوئے سخت محنت کرنی چاہیئے (پاکستان زندہ باد)
تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک ہو(چوہدری نوازرشیدریحانیہ))
مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ونیو پنجاب جنرل ٹرانسپورٹ ،جابرپنجاب ہیوی ایکوئپمنٹ ٹریڈینگ دبئی چوہدری نوازرشیدریحانیہ اور شہبازریحانیہ نے 14 اگست یوم آزادی کے مبارک موقع پرتمام اہل وطن کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ہمارے بزرگوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیئے لاکھوں جانیں قربان کیں مگرہماری اشرافیہ قوم کامال لوٹ کربیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے آج قوم وزیراعظم عمران خان جیسے مخلص رہنماکی طرف دیکھ رہی ہے جوملک کومعاشی اور توانائی کے بحران سے نجات دلاسکے انشااللہ جلدتبدیلی آئیگی اور عوام کوموجودہ کرپٹ اشرافیہ اور کرپٹ سسٹم سے نجات ملیگی (پاکستان پائیندہ باد)۔
تمام بھائیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک (چوہدری محمد افتخار)
ڈایریکٹرگلف گارڈن ریسٹورنٹ/الزہدریسٹورنٹ وہیوی ٹرانسپورٹ ومینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ گروپ آف کمپنیززمبابوے ونائب صدرپاکستانینراوورسیزکمیشن چوہدری افتخاراحمدنے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کےموقع پراپنے ایک ویڈیوپیغام میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں آج ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم خلوص دل کے ساتھ پاکستان کی تعمیروترقی کے لیئے سخت محنت کریں گے
قیام پاکستان کے 74برس گزرنے کے باوجودہم ان مقاصد کوحاصل نہ کرپائے(خواجہ عبدالوحیدپال)
معروف سماجی شخصیت ومسلم لیگی رہنما خواجہ عبدالوحیدپال نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا آج وطن عزیز کو معرض وجود میں آنے ہوئے 74 برس ہو گئے مگر آج تک ہم ان مقاصد کو حاصل کرنے کی شعوری کوشش نہی کی گئی اکثر و بیشتر مصلحتوں کا شکار ہوتے رہے بلا شبہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ٹھوس حقائق کی بنیادوں پر بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست حاصل کرکے مسلمانوں پر احسان کیا مگر اس دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والے ملک کو متحد نہ رکھ سکے افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان کا موجودہ نقشہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور افکار سے کوسوں دور ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ارباب اختیار اور فیصلہ ساز قوتیں زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایسی قومی پالیسیاں مرتب کریں جس سے فرقہ واریت صوبائیت اور لسانیت اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں کمی واقع ہو اور ہم دنیا کو باور کرا سکیں کہ بر صغیر میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر علیحدہ خود مختار ریاست کا قیام ایک درست فیصلہ تھا اور دو قومی نظریہ کی مخالفت بلا جواز تھی۔
تمام حکومتوں نے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پرکبھی بھی توجہ نہیں دی(ڈاکٹرطلعت محمودبٹ)
معروف سماجی شخصیت ڈاکٹرطلعت محمودبٹ نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے باوجودہم وہ منزل ابھی تک حاصل نہیں کرپائے جسکاخواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھاتھاڈاکٹرطلعت نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اوورسیزکے مسائل پر توجہ نہیں دیتی جبکہ اوورسیزنے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیاموجودہ حکومت کے وژن میں شامل تھا کہ اوورسیز پرتوجہ دی جائیگی مگرابھی تک یہ صرف ایک خواب ہی ہے۔
ہرپاکستانی وطن سے محبت رکھتاہے (اشفاق احمد)۔
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پرصدرپاکستان جرنلسٹس فورم دبئی اشفاق احمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی مصائب سے معرض وجودمیں آیاہمیں اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں کونہیں بھولناچاہیئے جو انہوں نے ہمیں آزادی کی نعمت دلانے میں کیاہرپاکستانی کووطن سے محبت کرنی چاہیے اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے چاہییں۔
انصاف کے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا(ناصرجمیل)
ام القوین میں مقیم معروف سماجی کارکن ومینجنگ پارٹنر السیدگروپ آف کمپنیزدبئی ناصرجمیل نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہے توسب کچھ ہے ہماری شناخت ہمارے وطن کی وجہ سے ہے ہمیں اپنی اصلاح خودہی کرنی ہے اب آسمان سے کوئی فرشتہ ہدائت کے لیئے نہیں آئیگا اپنے نظام میں موجودخرابیوں کے ذمہ داربھی ہم خودہیں اورانہیں ٹھیک کرکے ہی ہمیں آگےبڑھناہے۔
یواے ای میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کویوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں(انجینئیرمحمدجاوید)۔
آج کے تاریخ سازدن پرہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے لیئےمحنت اوردیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دینگے بیرون ملک قیام کے دوران ہمیں تمام مقامی قوانین کااحترام کرناچاہیئے ان خیالات کااظہارراس الخیمہ میں مقیم سماجی کارکن ومینجنگ ڈائریکٹرالجنیحا الیکٹرومکینکیل کپمنی انجینئیرمحمدجاویدنے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پرنمائندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا انجینئیرجاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے بیرون ملک رہتے ہوئے کوئی بھی غلط کام کرنے سے گریزکریں(پاکستان زندہ باد)۔
تمام پاستانی بھائیوں کو یوم آزادی مبارک (میاں امجد جاوید)
معروف سماجی رہنماو مینجنگ ڈائیریکٹرعرش بلقیس ایڈورٹائزنگ میاں امجد جاویدنے پاکستان یوم آزادی کے مبارک موقع پر یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان ہماراملک ہی ہے ملک نے بہت کچھ دیاہے ہمارافرض بنتاہے کہ اسکے وقاراورتحفظ کے لیئے جان کانذرانہ پیش کرنے سے بھی گریزنہ کریں۔
ہم سب کی عزت ووقارپاکستان کی وجہ سے ہے (سہیل خاور)۔
مینجنگ ڈائریکٹر الحاج گروسری شارجہ ومعروف صحافی سہیل خاورنے یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان ہماراسبزپاسپورٹ اور پیاراوطن پاکستان ہے دنیا میں جہاں کہیں بھی ہم مقیم ہیں ہماری پہچان سبزپاسپورٹ اور وطن کی وجہ سے ہے لہذا ہمیں اپنے وطن کی قدراپنی ماں کی طرح کرنی چاہیے اور اس کے وقارکی سربلندی کے لیئے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیئے جس سے ملک کے وقار پرکوئی حرف آئے۔
پاکستان کی خاطرجان بھی حاضرہے (مسعوداقبال راجہ )
معروف بزنس مین وسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹوآفیسرالجا ٹریولز مصفح ابوظہبی مسعوداقبال راجہ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی خاطرہمارے آباؤاجدادنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہماری شناخت ہماراسبزپاسپورٹ اورصرف پاکستان کی وجہ سے ہےہمیں وطن سے محبت اور اسکی قدرکرنی چاہیئے۔
پاکستان ہماری جان ہے (چوہدری اکبرچیمہ)۔
ممتازکاروباری و سماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکڑ کنکلوژوجنرل ٹرانسپورٹ چوہدری اکبرچیمہ نے یوم آزادی ء پاکستان کے موقع پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہماراپیاراملک پاکستان ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے اس سے بڑھ کرہمیں کوئی چیزعزیزنہیں ہمیں ایک دوسرے پرتنقیدکرنے کی بجائے ملک کے استحکام کے لیئے سخت محنت کرناہوگی تاکہ ملک ترقی کرے اور پوری دنیامیں پاکستان کاوقاربلندہو۔
پاکستان کی خاطرجان بھی حاضرہے(خضرحیات باجوہ)۔
آج کے یادگاردن پر پوری قوم کوجشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی پاکستان کوہمیشہ سلامت رکھے پاکستان ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے وطن کی خاطرجان قربان کرنے سے بھی گریزنہیں کرینگے ان خیالات کااظہارچئیرمین الحرکات گروپ آف کمپنیزبداع زائدخضرحیات باجوہ نےیوم آزادی پاکستان کےموقع پرکیا۔