پاکستانی تاجرلبنان میں تجارت کے فروغ کے لیئے کام کریں (سفیرسلمان اطہر)

سفارت خانہ پاکستان بھرپورتعاون فراہم کریگا

92
سلمان اطہرکے اعزازمیں سہیل خاورکی جانب سے پروقارظہرانے کااہتمام
قونصل جنرل حسن افضل خان،ڈپٹی ہیڈ آف مشن امتیازفیروز گوندل سمیت ممتازسماجی شخصیات کی شرکت
دبئی (اردوویکلی)::گزشتہ روزممتازپاکستانی بزنس مین،معروف صحافی ونائب صدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای، سہیل خاورکی جانب سے لبنان میں تعنیات ہونے والے پاکستانی سفیرسلمان اطہرکے اعزازمیں دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقارظہرانے کااہتمام کیاگیاجس میں سلمان اطہر اور سہیل خاورکے قریبی دوستوں سمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور سلمان اطہر کی بحثیت پاکستانی سفیرلبنان میں تعنیاتی پرخوشی کااظہارکیااور انکی ترقی وکامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔تقریب میں قونصل جنرل پاکستان دبئی حسن افضل خان،ڈپٹی ہیڈآف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل،پریس قونصلرمسز شازیہ سراج،سابق پریس قونصلرڈاکٹرظفراقبال،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،حاجی محمدیاسین،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،میاں عمرابراہیم،ملک شہزاد،محمدغوث قادری،طارق محمودراجا،زین محمود طلعت ،اسماعیل مغل،میاں امجد،عابد عزیز،ساجد چیمہ،خالدملک،ظاہرمنیرطاہر،سبط عارف،راجاعرفان،حافظ زاہدعلی،خالدگوندل،ریاست علی،میاں محمودبابرفاروق، سمیت متعددشخصیات کی شرکت۔میزبان تقریب سہیل خاورنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اطہرنے بحثیت افیسرسفارت خانہ پاکستان میں اپنی تعنیاتی کے دوران گرانقدرخدمات انجام دیں سفارتی امورکے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے نہائت دوستانہ تعلقات استوارکیئے۔ ایک دھائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودآج بھی انکے تمام احباب سے ذاتی مراسم اسی طرح قائم ہیں وہ ایک محنتی آفیسرہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست شخصیت ہیں ۔سلمان اطہروزارت خارجہ،میں مختلف عہدوں پرتعنیاتی کے علاوہ سنگاپور،سلطنت عمان میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب لبنان میں پاکستانی سفیربن کرجارہے ہیں ہم تمام دوست ان کی کامیابی کے لیئے دعاگوہیں اللہ تعالی انکومزیدکامیابیاں عطافرمائے،قونصل جنرل حسن افضال نے کہاکہ سلمان اطہرانکے بیج میٹ ہیں اور وہ پہلے آفیسرہیں جوسفیرکے عہدے پرتعنیات ہوکرلبنان جارہے ہیں مجھے پوری امیدہے کہ وہ اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ کے لیئے بھی اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔اس موقع پرمہمان خصوصی سلمان اطہر نے کہا کہ مجھے اپنے تمام پرانے دوستوں سے مل کربہت خوشی ہوئی میراپاکستانی کمیونٹی یواے ای سے جورشتہ 15برس پہلے قائم ہواوہ آج بھی اسی طرح قائم ہے اور انشااللہ یہ اسی طرح قائم رہیگا۔سلمان اطہرنے کہا مجھے خوشی ہوگی اگرپاکستان اوریواے ای کی پاکستانی تاجربرادری لبنان کی تجارتی مارکیٹ کی طرف توجہ مرکوز کرے ،لبنان میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیئے کام کرےوہاں میڈیسنز،توانائی اور دیگرتجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت شاندار مواقع موجودہیں سفارت خانہ پاکستان ہرممکن تعاون کریگا۔سلمان اطہرنے کہا میری اولین کوشش ہوگی دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات میں مزیدبہتری کے لیئے کام کروں آخرمیں تمام دوستوں کی محبت کاشکریہ آپ نے انتہائی مصروفیت کے باوجود میرے لیئے وقت نکالا اور مجھے عزت افزائی بخشی اور سہیل صاحب نے ایک خوبصورت تقریب منعقدکرکے مجھے تمام دوستوں سے مل بیٹھنے کاموقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتام پرمیزبان سہیل خاورنے تمام شرکا کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }