ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف کی سیاسی سرگرمیاں
لاہور(اردوویکلی):؛گزشتہ ہفتوں پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب سیاسی گہماگہمی کامرکز بنارہا ۔ بالاخرچوہدری پرویزالہی ایک بارپھروزیراعلی کی پگڑی سرپرسجانے میں کامیاب ہوگئے اور ضلع گجرات ایک بارپھرصوبہ پنجاب کی سیاست کامحوربن گیا کیونکہ چوہدری ظہورالہی خاندان کاسیاست میں ہمیشہ بڑااثر ورسوخ رہاہے اسی طرح چوہدری برادران کے نہائت قریبی وقابل اعتماد ساتھی ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ بھی لاہورمیں ڈیرے ڈالے رہے چاہے چوہدری پرویزالہی کابطوروزیراعلی کامیاب ہونا ہواسپیکرسبطین خان کاواضع اکثریت میں منتخب ہونا ہوچوہدری عبداللہ یوسف نمایاں رہے بڑھتی عمرکے باوجودعبداللہ یوسف جوانوں سے زیادہ متحرک دکھائی دیئے،![]()
چوہدری عبداللہ یوسف پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپیکر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایک تقریب میں ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف۔ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی۔ سپیکر خان سبطین خان۔ ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی۔ سابق وزیر قانون راجہ محمد بشارت۔ سابق وزیر صحت یاسمین راشد اور سب صوبائی ممبران اسمبلی موجود ہیں۔پنجاب اسمبلی میں سبطین خان کے سپیکر منتخب ہونے پر ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں ایک دوسری تصویر میں چوہدری عبداللہ یوسف گورنر ہاؤس لاہور میں نئے وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد چوہدری منیب سلطان چیمہ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔