راجہ شفیق کی جانب سے راجہ عرفان عزیزکے اعزازمیں گرینڈعشائیہ
پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت
راجہ محمدشفیق کی جانب سے چئیرمین یونین کونسل موڑہ نورکے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کااہتمام
مہمان خصوصی کوآمد پرپھول پیش کیئے گئے
چوہدری نوازرشید ریحانیہ کی خصوصی شرکت
ابوظہبی(نیوزڈیسک)گزشتہ رات مینجنگ ڈائریکٹڑشنواری ریسٹورنٹ ابوظہبی راجہ محمدشفیق کی جانب سے چئیرمین یونین کونسل موڑہ نورراجہ عرفان عزیزکے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈعشائیہ کااہتمام کیاگیاجس میں چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری محمدنوازریحانیہ،صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی،نائب صدرقاضی نثار،،انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری بشارت،عبدالجلیل خان،فاروق وڑائچ،ملک محبوب ربانی،راجہ اشتیاق،حاجی لطیف،،طارق محمود،حافظ محمدفاروق،زاہد جٹ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی دیگرمعروف شخصیات نے شرکت کی۔میزبان تقریب راجہ محمدشفیق نے دیگرمعززمہمانوں کے ہمراہ مہمان خصوصی راجہ عرفان عزیزکوپھول پیش کرتے ہوئے تقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔یادرہے راجہ عرفان عزیزسابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف کے کزن ہیں ۔عشائیہ تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی راجہ عرفان عزیزنے والہانہ گرم جوش استقبال اورعزت افزائی پرمیزبان راجہ محمدشفیق اوردیگرشرکا کاشکریہ اداکیا۔