ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات میں سفیربرائے اسلامی جمہوریہ پاکستان فیصل نیازترمذی نے پاکستان اسلام آباد سے آئے ہوئے ممتازعمائدین ملک ضیاالرحمن اورڈاکٹرشیرمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پرممتازپاستانی بزنس مین چئیرمین الصدیق ٹریڈنگ چوہدری محمدصدیق بھی موجودتھے۔سفیرپاکستان نے مہمانوں سے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای اورپاکستان میں تجارت کے کثیرمواقع ہیں جس سے پاکستانی تاجربرادری اور پروفیشنل بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں یواے ای ایک بہت بڑاتجارتی ہب ہےپاکستانی بزنس مین یہاں بیٹھ کراپنے کاروبارکودیگرممالک تک وسعت دے سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کوفائدہ پہنچ سکتاہے ۔سفارت خانہ پاکستان انکی ہرطرح رہنمائی کریگا۔کوویڈوباکے بعد اب تیزی کے ساتھ کاروباری حالات بہترہورہے ہیں جس سے ہماری تاجربرادری کوفائدہ اٹھاناچاہیے ۔