سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی جانب سے افطارڈنرکااہتمام
پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات وپروفیشنلزکی شرکت
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں گرینڈافطارڈنرکااہتمام
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کمیونٹی کوایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنے کا آغآزکردیا۔
خواہش ہے ہرپاکستانی بچے کو کمیونٹی اسکولوں میں داخلہ ملے
(سفیرفیصل نیازترمذی)میاں امجدجاوید اوردیگرچند کمیونٹی ممبران نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں تعاون کیا۔![]()
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزسفیراسلامی جمہوریہ پاکستان فیصل نیازترمذی نے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے سرسبزاحاطہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں گرینڈافطارڈنرکااہتمام کیا جس میں پروفیشنلز،اکاؤنٹنٹ، ڈاکٹرز،انجینئیرز،ماہرین تعلیم،لائیرز،اورمختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اورسفیرپاکستان سے پوری کمیونٹی کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے پرانکاشکریہ اداکیا۔افطارڈنرتقریب میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کویت سے اخلاق احمدملک،سیف الرحمن،بلجئیم سےپرویزلوہسرسمیت چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل،حاجی درازخان،ڈاکٹرایازخان،انجینئیرغیاث الرحمن،انجینئیرمحمدشکیل بھٹی،میاں امجدجاوید،پرنس چوہدری جوادزمان ریحانیہ،طارق محمودریڈکو،محمدوسیم ریڈکو،سردارعادل کاکڑ،سید محمد،ڈاکٹررحمان بنگش،ڈاکٹرساجدحمید رانا،ڈاکٹرجاویداظہر،،مسٹرہارون ائیربلیو،مسٹرخرم امین،وقاص باچا،وقاص صدیق چوہدری،سعیدشاہ،قدیرملک،بصیرملک،کامران ظفر،اعجازملک،عظیم احمدسمیت دیگرمعززشخصیات اورخواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔سفیرپاکستان اور سفارتی عملہ کی جانب سے مہمانوں کاپرتپاک استقبال۔
سفیرپاکستان نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستانی کمیونٹی کااہم مسئلہ بچوں کے اسکول داخلوں کاہے ابوظہبی کے کمیونٹی اسکولوں میں کمرے نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے بچے داخلے سے محروم رہ جاتے ہیں مگرہم بے بس ہیں اس کے لیے نئے بلاکس کی تعمیربہت ضروری ہے تاکہ نئے کمرے تعمیرہوں اور ان بچوں کے لیئے جگہ بن سکے،میری خواہش کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے پاکستانی کمیونٹی کے صاحب حیثیت ممبران سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں مالی تعاون کریں تاکہ اسکولوں میں نئے بلاکس تعمیرکرکے اپنے بچوں کامستقبل روشن کرسکیں۔
سفیرپاکستان نے کہا کہ میں نے جب بھی کسی فلاحی کام کے لیئے پکاراتومصفح کی سماجی شخصیت میاں امجدجاویدنے ہمیشہ لبیک کہااورچاہے اسکول ہویاکوئی اورتعمیری کام ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس کے علاوہ بھی چنددوست ہیں جوہمیشہ اپنی محبت کااظہارکرتے ہیں اورہر فلاحی کام میں ہماراہاتھ بٹاتے ہیں ۔میری خواہش ہے نئی جنریشن سامنے آئے اورتعمیری کاموں میں ہاتھ بٹائے۔
سفیرپاکستان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں انشااللہ یہ تعلقات دن بہ دن اورمضبوط ہونگے۔پاکستانی کمیونٹی یواے ای کے قوانین کاخیال رکھے۔اور کوئی ایساکام نہ کریں جس کی یہاں کاقانون اجازت نہیں دیتا۔
سفیرپاکستان کے خطاب کے بعدپاکستانی کمیونٹی ممبران کواظہارخیال اورسوالات کاموقع دیاگیاجس پرچوہدری محمدصدیق،میاں امجدجاوید،حاجی درازخان،ڈاکٹرجاویداظہار،پرویزلوہسرنےپاکستانی اسکولوں میں بچوں کے داخلے نہ ملنے پرتحفظات کااظہارکیا،مقررین نے سفیرپاکستان کوکمیونٹی کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاکرنے پرانکاشکریہ اداکیا اور کہا اکہ اگراسی طرح کے ایونٹ منعقد ہوتے رہیں توسفیرپاکستان کمیوںٹی کومتحدکرکے بڑے مثبت کام لے سکتے ہیں کمیونٹی کے مل بیٹھنے سے بہت سے ایشوزکوحل کرنے میں مددمل سکتی ہے۔سفیرپاکستان نے تمام سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کوملکربچوں کے لیے اسکولوں میں نئے کمرے تعمیرکرنے کے اہم مسئلہ پرکام کرناہوگاآپ سب میرے معاون بنیں اپ بھی میری طرح سفیرہیں ہم سب کامشن ایک ہی ہے پاکستان اورکمیونٹی کی خدمت۔افطارڈنرکے انتظامات خان شنواری ریسٹورنٹ کی جانب سے کیئے گئے جنہوں نے لذیذ پاکستانی روائتی کھانےپیش کیئے۔جسے تمام مہمانوں نے بہت پسندکیا۔افطارڈنرکے عمدہ اورمنظم انتظامات پرکمیونٹی کی جانب سے سفیرپاکستان کوخراج تحسین۔