گجرات(اردوویکلی)::کڈزگلیکسی سکول گجرات کے ہونہارطالبعلم مجیب اللہ ظفرنے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ وسیکنڈری ایجکیشن گوجرانوالہ سے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 1200میں سے 1162نمبرحآصل کرکے ضلع گجرات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔مجیب اللہ ظفرمعروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری ظفرانور آف دھول خوردکے بیٹے اور مینجنگ ڈآئریکٹرگجرات جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری قمرانورآف دھول خوردکے بھتیجے ہیں۔مجیب اللہ ظفرکی کامیابی نے والدین اور اہل علاقہ کاسرفخر سے بلندکردیاامید ہے وہ اسی طرح محنت سے مستقبل میں مزیدکامیابیاں حاصل کریں گے ۔مجیب اللہ ظفرکی کامیابی پر انکے اہل خانہ اور چوہدری قمرانورکے دوست احباب بالخصوص پنجاب گروپ یواے ای کے تمام دوستوں نے چوہدری ظفرانوراورچوہدری قمرانورکوخصوصی مبارکبادپیش کی اور مجیب اللہ ظفرکے لیئے مستقبل میں مزیدکامیابیوں وکامرانیوں کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔