نمبر پلیٹ واضع نہ ہونے پر جرمانہ عائدکیاجائیگا

31
اماراتی پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ واضع نہ ہونے پرگزشتہ 6 ماہ میں 5 ہزارسے زائد ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: غیر واضح نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زائد چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو نمبر پلیٹ غیر واضح ہونے کی بناء پرجرمانےعائد کیئے گئے۔ ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پولیس نے30 جون 2021تک 5ہزار 177 ڈرائیوروں پرجرمانے عائد کیے ہیں۔پولیس کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیہ کے مطابق ان ڈرائیوروں نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں چھپا رکھی تھیں۔ جس کی وجہ سے گاڑی کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے، کچھ ڈرائیوروں نے گاڑیوں کے پچھلے حصے میں سائیکل لاد کر نمبر پلیٹوں کو چھپا رکھا تھا۔ جبکہ زیادہ تر افراد جان بوجھ کر نمبر پلیٹ کو چھپا لیتے ہیں تاکہ جب وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلائیں تو سڑکوں پر نصب جدید ریڈارکی گرفت میں نہ آسکیں۔ پولیس نے ایسے افراد کو بھی پکڑا ہے۔  ابوظہبی پولیس نے ایسے غیرقانونی ڈرائیورز کووارننگ دی ہے جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور اکثر سڑکوں پر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ وفاقی ٹریفک قانون کے آرٹیکل نمبر 27 کے تحت رجسٹرڈ نمبر پلیٹ میں ردوبدل  پر400 درہم جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }