پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
پوراہفتہ کھیلوں سمیت مختلف سماجی،تفریحی اورمعلوماتی تقریبات کااہتمام کیاجائےگا
پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یوم آزادی پاکستان کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
دوستانہ بیڈمنٹن آزادی ٹورنامنٹ شارجہ سوشل سینٹر اور میڈیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
پوراہفتہ یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کااہتمام کیاجایئگا(خالدحسین چوہدری)۔
شارجہ (اردوویکلی)::ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں چوہدری صدرخالد حسین کی سرپرستی میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریبات کاآغازہوگیا گزشتہاس سلسلے میں”محمد علی سدپارہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا "جس میں شارجہ سوشل سینٹرکی دو ٹیموں “کے ٹو” اور “ گاشر برم” نے حصہ لیا جبکہ میڈیا کی دو ٹیموں “نانگا پربت” اور “ماشر برم” نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کو مقصد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی” کے ٹو” سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ صدر پاکستان سوشل سینٹر چوہدری خالد حسین نے کہا کہ کھیل نہ صرف پاکستانی ثقافت کا اہم حصہ ہیں بلکہ پاکستانی قوم کو کھیلوں سے جنون کی حد تک لگاؤبھی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یوم آزادی کی تقریبات میں پاکستانی اور اماراتی ہیروز کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا جارہا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات لاکھوں پاکستانیوں کا دوسرا ہے۔ دونوں ممالک میں لازوال دیرینہ دوستی ہے۔ بیڈمیٹن ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے نام بھی پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں کی حوالے سے رکھے گئے تھے۔ “کے ٹو ٹیم” عامر شفیق اورخرم بٹ پر مشتمل تھی، نانگا پربت کی ٹیم راجہ عرفان احمد اور سبط عارف ( جیو نیوز) ایکشن میں نظر آئے، پاکستان کی تیسری اور دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی “ گاشر برم” کی ٹیم میں سجادخان ( پی ٹی وی نیوز) اور عمران یوسفزئی ( نیوزمارٹ )جاندار مقابلہ کرتے نظر آئے جبکہ دنیا کے 22 ویں بلند ترین جبکہ پاکستان کے نویں بلند ترین پہاڑ “ ماشر برم کی ٹیم میں سہیل عارف اور سعید احمد شامل تھے۔“ ٹیم کے ٹو “ نے بڑے پروفیشنل انداز میں مخالف ٹیموں کو مات دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالدحسین اور سرفراز راجہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے چوہدری افتخار ، عمران اسلم اور فراز صدیقی نے اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ کو فخرپاکستان قرار دیا اور مستقل میں بھی قومی ہیروز کو سراہنے کیلئے کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کے انعقاد کا عزم کیا۔بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی راجا سرفراز صاحب اورصدر شارجہ سوشل سینٹر چوہدری خالد تھے میچ دیکھنے کے لیئے حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی اور میچ کوخوب انجوائےکیا۔![]()