ڈاکٹرقیصرانیس سیدکی جانب سے عیدملن پارٹی کااہتمام

قائم مقام سفیرامتیازفیروزگوندل کی خصوصی شرکت

82
صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدکی جانب سے عیدملن پارٹی کااہتمام۔
قائم مقام سفیرپاکستان سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل کی خصوصی شرکت۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدنے اپنی رہائش گاہ پرایک گرینڈ عیدملن پارٹی کااہتمام کیا جس میں ایس اوپیزکاخیال رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات کومدعوکیاگیاعید ملن پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں قائم مقام سفیرامتیازفیروزگوندل ،کمیونٹی ویلفئیرسمیع اللہ خان،مسٹروسیم ،مسٹروقاص احمدخان،بشارت احمد،نسیم اقبال ،ظہیراحمد،مسٹر شاہد،سمیت پاکستانی کمیونٹی کی دیگرممتازشخصیات نے فیملیزکے ہمراہ شرکت کی۔  ڈاکٹرقیصرانیس سیدنے عیدملن پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیامہمانوں کی تواضع من واقسام کے روائتی کھانوں سے کی گئی۔اس موقع پر عیدکی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }