ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات چوہدری سکندرسندھو،افتخارگھمن،انجم سہیل چوہدری ،محمدرضوان جانی،چوہدری ارشدنے بداع زایدکی ممتازسماجی شخصیت چئیرمین حرکات گروپ آف کمپنیزچوہدری خضرحیات باجوہ کی رہائش گاہ پرجاکران سے انکے بڑے بھائی چوہدری سرفراز باجوه مرحوم کی وفات پراظہارافسوس کیا اور مرحوم کی مغفرت وبخشش کے لیئے دعائے مغفرت وفاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کیا یاد رہے چوہدری سرفرازباجوہ خضرباجوہ کے بڑے بھائی تھے جوگزشتہ ماہ قضائے الہی سے پاکستان میں انتقال کرگئے تھے ۔