خان زمان سرورکی جانب سے سفیرپاکستان کے اعزازمیں استقبالیہ عشائیہ

پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

131
ابوظہبی(اردوویکلی) پاکستان اور یواے ای کے درمیان دیرینپ تعلقات کی مزیدمضبوطی،،دوطرفہ تجارت میں اضافہ اورپاکستانی اسکولوں کے تعلیمی معیارمیں بہتری اور کمیونٹی کودرپیش مسائل کاترجیحی بنیادوں پرحل میری سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ میری ترجیحات میں شامل ہیں متحدہ عرب امارات کے حکمران اور عوام پاکستان اور پاکستانیوں سے بے بہت محبت رکھتے ہیں پاکستانی امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں سفارت خانہ اور پاکستانی قونصلیٹ کے دروازے پاکستانیوں کے لئے ہر وقت کھلے ھیں کمیونٹی کی خدمت کرنا میرے فرائض میں شامل ہےانشااللہ تمام ترجیحات کوعملی طورپرپایہ تکمیل تک پہچائیں گے مگر اس کے لیئے مجھے کمیونٹی کاساتھ چاہیے ۔کیونکہ میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا ہرمسئلے کومل جل کر حل کریں گے۔آپ کی محبتوں اور چاہتوں کادلی طورپرمشکورہوں۔ان خیالات کااظہاریواے ای میں حال ہی میں تعنیات ہونے والے پاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی نے چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورکی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی ایک استقبالیہ تقریب میں کیا۔
میزبان تقریب حاجی خان زمان سرورنےاستقبالیہ خطاب میں اظہارخیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی صاحب کوخوش آمدیدکہا اور انکی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات اور اپنے بھرپورتعاون کااظہارکیا۔خان زمان نے کہا کہ میری دلی خواہش بھی سفیرپاکستان سے ملتی جلتی ہے جس کے لیئے میں ایک عرصہ درازسے اپنے تئیں جدوجہدکررہاہوں جس میں کافی حدتک کامیابی بھی حاصل ہوئی متعددبارپاکستان میں یواے ای کے معروف کمپنیوں کے زریں تعاون سے پاکستان میں جاب فئیرزمنعقدکرائے جس سے سینکڑوں انجینئیرز،ٹیکنیشن اور دیگرشعبوں میں ملازمتیں ملیں اور آج وہ اپنے خانہ کے لیئے رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی معشیت کے استحکام میں بھی نمایاں اداکررہے ہیں اس کے علاوہ پاکستانی اور یواے ای کے کاروباری گروپس کوقریب لانے کی خواہش ہے جس کے لیئے حال ہی میں ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبرجناب محمدہلال المہیری سے ملاقات کی اور پاکستان سے معروف پاکستانی تاجروں کویواے ای میں لانے اور انہیں مقامی صنعتوں کے نمائندگان سے فیس ٹوفیس ملاقات بارے خواہش کااظہارکیاجس پر جناب ہلال المہیری نے خوشی اور اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایااس کام کے لیئے سفارت خانہ پاکستان کاتعاون بھی درکار ہے  امید ہے کہ سفیرصاحب بھرپورتعاون کریں گے۔ 
خان زمان سرورکی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل کے ہمراہ سفارت خانہ کے دیگراعلی افسران ،ائرکموڈور علی عاشر،اسد اللہ،محمدوسیم ،سمیع اللہ خان کے علاوہ سعید محمدالمزروعی ،چوہدری محمد صدیق ،چوہدری نواز رشید ریحانیہ،سہیل خاور،میاں امجد جاوید ،افتخار حمدانئ،قاضی نثار،وقاص احمد باچا، سردار عادل کاکڑ، خضرحیات باجوہ، چوہدری اسجد گمٹی ،انجینئر محمد جاوید، انجینئیرشکیل احمدبھٹی،عامرجٹ،وقاص صدیق چوہدری، ملک محبوب ربانی،چوہدری اعجازورک،چوہدری قیصرولائت گوندل،فیصل ارباب بنگش،چوہدری ارشد حسین،سعید شاہ ،نورمحمدآفریدی ،بشارت احمد،محمدجمیل ،محمدزمان ،فیصل زمان خان،شمس زمان خان،محمدندیم سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پرمیزبان خان زمان سرور نے تمام مہمانوں اور سفیر پاکستان اورسفارت خانہ پاکستان کے افسران کی عشائیہ میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔اختتام پر یواے ای کے قومی دن کی خوشی میں ایک خوبصورت کیک بھی کاٹاگیا ۔یادرہے کہ فیصل نیاز ترمذی اس سے قبل بھی ابوظہبی میں سفارتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اورسفارتی اور معاشی محاذ پر نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ کمیونیٹی کے مسائل کوبھی بڑے احسن اندازمیں حل کیا ۔انکی بطورسفیرتعنیاتی پرپاکستانی کمیونٹی کی انسے بڑی امیدیں وابستہ ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }