مستحق افراد النواب ریسٹورنٹ شارجہ میں مفت افطارکرسکتے ہیں

44
Print Friendly, PDF & Email
شارجہ (اردوویکلی)::افطاری کاوقت ہے اورآپ کے پاس افطار کے پیسے نہیں توآپ ہمارے مہمان بنیں النواب ریسٹورنٹ شارجہ پر تشریف لائیں اور ہمارے ہاں افطارکریں یہ پیشکش ہر اس مستحق روزہ دار کے لیئے ہے جو روزہ سے ہے اور اس کے پاس افطارکے پاس نہیں ان خیالات کااظہارمینجنگ پارٹنرالنواب ریسٹورنٹس شارجہ حاجی محمدیاسین اورسہیل خاورنے نمائیندہ اوردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سہیل خاورنے مفت افطار کی اس خصوصی پیشکش کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے مستحق روزہ داروں کے لیئے خصوصی افطارباکس تیارکروائے ہیں جس میں افطارکاوہی سامان ہے جو ہم اپنے صارفین کوپیش کررہے ہیں ۔ہمارے ایسے روزہ دار بھائی جومالی مشکلات کی وجہ سے افطارکرنے سے قاصر ہیں تو وہ بلا جھجھک النواب ریسٹورنٹ پر تشریف لائیں اور ہمیں خدمت کاموقع دیں ہم نے اپنی دونوں برانچوں میں سائن بورڈزپرواضع طورپرلکھاہے مستحق روزہ دار بھائی وہاں تشریف لاکر اپناافطار باکس حاصل کریں اور بس ہمیں دعاوں میں یادرکھیں ۔حاجی محمدیاسین نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا یہاں آس پاس  بہت سے لوگ جو بیروزگارہیں یاکم تنخواہ والےہیں وہ اپنی آمدن کازیادہ ترحصہ اپنے لواحقین کوبھجوادیتے ہیں اس کومدنظررکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ کمائی توہم سال کے 12 مہینے ہی کرتے رہتے ہیں ماہ رمضان المبارک جورحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے اس مہینے میں اپنے مستحق روزہ دار بھائیوں کی خدمت کریں اور انہیں مفت افطارکی پیشکش کریں اور اللہ کاشکرہے اس نے ہمیں یہ سعادت بخشی جس سے ہمارے اللہ کے بھیجے ہوئے سینکڑوں مہمان ہمیں خدمت کاموقع فراہم کرررہے ہیں ہم یہ سب کسی دکھاوے کے لیئے نہیں بلکہ خالصتاً اللہ کی رضاکے لیئے کررہے ہیں اللہ تعالی ہماری اس ادنی سی کوشش کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس میں مزید برکت اور وسعت عطا فرمائےآمین  ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.