حاجی چوہدری رشید ریحانیہ مرحوم کی برسی پر پروقار محفل کاانعقاد
عزیز واقارب سمیت علماء کرام کی شرکت
حاجی چوہدری محمد رشید ریحانیہ مرحوم کی برسی کے موقع پر
ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں پروقار محفل کاانعقاد۔
عزیزواقارب ،احباب اورسماجی سیاسی شخصیات اور علماء کرام کی بڑی تعدادمیں شرکت![]()
۔ٹانڈہ (نیوزڈیسک)::ممتاز سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری شہباز رشیدریحانیہ /چوہدری نواز رشید ریحانیہ کے والد محترم اورچوہدری حمزہ نواز ریحانیہ چوہدری حماد نواز ریحانیہ چوہدری جابر شہباز ریحانیہ چوہدری سلطان شہباز ریحانیہ کے دادا حاجی چوہدری محمد رشید ریحانیہ مرحوم کی سالانہ برسی کی محفل گزشتہ روز ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی ،سیاسی وکاروباری شخصیات،عزیزواقارب اورعلما کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا،خوش الحان نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت مآب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کیے قرآن خوانی کے بعد ختم پاک پڑھاگیا اور مرحوم حاجی محمدرشید ریحانیہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ مہمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا شرکت کرنے والے فیملی ممبران میں حاجی چوہدری محمد افضل ریحانیہ، حاجی چوہدری مبارک حسین، چوہدری ذیشان نصر پھانبڑہ، چوہدری ہارون کسانہ،چوہدری صغیر احمد ریحانیہ، حاجی پرویز ریحانیہ،چوہدری غلام سرور ریحانیہ،چوہدری ملازم حسین ریحانیہ، چوہدری ناظم حسین ریحانیہ، چوہدری رزاق ریحانیہ، چوہدری غلام مصطفیٰ ریحانیہ،چوہدری ذاکر حسین،چوہدری قمر احمد رنگڑہ،حاجی یونس ریحانیہ،چوہدری مدثر ریحانیہ،چوہدری سمیع اللہ، چوہدری نعیم ریحانیہ،چوہدری فیاض احمد ریحانیہ، چوہدری عطاء احمد ریحانیہ،چوہدری ندیم ریحانیہ،چوہدری وقاص ریحانیہ،چوہدری محمد عرفان ریحانیہ،چوہدری محمد منیر ریحانیہ، چوہدری محمد اقبال ریحانیہ، چوہدری محمد شبیر ریحانیہ، محمد بشیر پوڑ، باؤ خاں گورسی، بشیر شاہ، مرزا امجد نوشاہی،چوہدری عاشر صغیر ریحانیہ، چوہدری عمر جمیل ریحانیہ،بابر نوید ریحانیہ،ودیگر فیملی ممبران شامل تھے جبکہ علماء کرام میں عبدالقادر مصطفائی ، محمد اظہر اقبال ، حافظ عرفان الحق ، قاری ارشد ضیاء ، قاری ایوب اسلام ، ماسٹر محمد شریف ، حافظ ارشد قادری ، حافظ شمیم ، حاجی مرزا ارشاد ،حافظ محمد ادیب ، مقبول قادری ، قاری ثقلین عطاری ، قاری محمد خاں، حاجی محمد اشرف،ودیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔(تصاویرکریڈٹ امان اللہ گجرٹانڈہ)