سابق پریس قونصلرڈاکٹرظفراقبال انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)

ڈاکٹرظفراقبال مرحوم کی میڈیاکے حوالے سے خدمات یادرکھی جائینگی(سفیرفیصل نیازترمذی)

19
سابق پریس قونصلرڈاکٹرظفراقبال کاانتقال سفیرپاکستان،قونصل جنرل پاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اظہارافسوس
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::سابق پریس قونصلر ڈاکٹرظفر قبال قضائے الہی سے گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے (اناللہ واناالیہ راجعون)ڈاکٹرظفراقبال مرحوم نے متحدہ عرب امارات میں بھی بحیثیت پریس قونصلرخدمات انجام دیں۔ڈاکٹرظفراقبال مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں خدمات انجام دینے کے ساتھ کمیونٹی کے ساتھ بھی بڑے اچھے تعلقات استوارکیئے ۔انکے انتقال کی خبر سن کرانکے دوستوں نے گہرے افسوس کااظہارکیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعاکی۔ سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے ڈاکٹرظفراقبال کے انتقال پرانتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے انکی بطورپریس قونصلرشاندارخدمات پرخراج تحسین پیش  کیا اورکہا کہ ڈاکٹرظفرایک تجربہ کارپریس قونصلرتھےان کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خصوصاً پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لبنان میں پاکستان کے سفیر اور ڈاکٹرظفراقبال مرحوم کے قریبی دوست جناب سلمان اطہر نے بھی ڈاکٹرظفراقبال کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا ،قونصل جنرل پاکستان دبئی حسن افضل خان اورپریس قونصلرمحترمہ شازیہ سراج نے بھی ڈاکٹرظفراقبال کی موت پرافسوس کااظہارکیایواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات اورمرحوم ڈاکٹرظفرکے قریبی دوستوں حاجی خان زمان سرور، چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری محمدصدیق،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین،انجینئیریونس کیانی ،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،سہیل خاور،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،اشفاق احمدنے ڈاکٹرظفرکے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ دوستوں کے دوست ،ہنس مکھ اورزندہ دل انسان تھے اورمحفل جمانے کاہنرجانتے تھے اللہ انکی آخرت کی منزلیں آسان فرماکرانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ڈاکٹر ظفر اقبال کی نماز جنازہ گزشتہ رات۔ 170 ویسٹ ووڈ سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ رائے ونڈ روڈ، لاہور میں اداکی گئی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }