انٹرنیٹ کے ذریعے جعلی ملازمتوں کے اشتہار دھوکہ نہ کھایئں ابوظبی پولیس کا انتباہ
جعلی ملازمت کی ویب سائٹوں سے محتاط رہیں
ابوظہبی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر چلائے جانے والے مشہور کمپنیاں کی جانب سے دیئے گئے جعلی ملازمتوں کے اشتہارات سے دھوکہ نہ کھایئں اوراس سلسلے میں نہ ہی کوئی پیسہ اداکریں جعلی ملازمتوں کے اشتہارات کایہ طریقہ "کوویڈ ۔19” وائرس کی وجہ سے پھیل گیا ہے۔ اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکے میں آ کراپنی جمع پونجی بھی ضائع کربیٹھتے ہیں
انہوں نے ملازمت کے متلاشیوں سے اپیل کی کہ وہ جعلی ملازمت کی ویب سائٹوں سے محتاط رہیں انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ جعلساز افراد کے پاس ملازمت کے متلاشی افراد یا نوکری کے متلاشی لوگوں سے انٹرنیٹ پر جعلی کمپنیوں کے لئے صفحات بنا کر منظور شدہ ملازمت کی کمپنیوں یا سوشل میڈیا پروگراموں کے ذریعہ ملازمت کے متلاشیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور رقم کی درخواست کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کے دھوکے میں ہرگزنہ آیئں یہ دھوکہ دہی سے آپ سے رقم مطالبہ کرتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی بھی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ابوظبی پولیس ۤآپکوآگاہ کرتی ہے ایسے جعل سازوں اور دھوکہ بازوں سے ہوشیاررہیں یہ لوگ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لیول پرجابز تلاش کرنے والوں کودلکش مراعات اور بھاری تنخواہوں کالالچ دے کراپنے جال میں پھنساتے ہیں اور پھر ان سے ملازمت دلانے کاوعدہ کرکے ان سے رقم بٹورتے ہیں اور انکی ذاتی معلومات تک رسائی بھی حاصل کرلیتے ہیں
…………………………………………. …
ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈنٹ