محنتی کارکن ادارے کاقیمتی سرمایہ ہیں (چوہدری نوازرشیدریحانیہ)۔۔
یواے ای کی تعمیروترقی میں ہم اپناکردار اداکرتے رہیں گے
محنت میں عظمت ہے سخت گرمی میں ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے والے آپریٹرحضراتمیرے لیئے انتہائی قابل احترام ہیں یہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں جواپنی جان جوکھوں میں ڈال کرمتحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کرداراداکررہے ہیں اور محنت اور ایمانداری سے اپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کما رہے ہیں ہم یواے ای کی تعمیروترقی میں اپنا رول اداکرتے رہیں گے میں اپنے محنتی کارکنوں کوسلام پیش کرتاہوں اورامید کرتاہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے فرائض منصبی اسی طرح محنت سے اداکرتے رہیں گے میری ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنے ورکرزکوخوش رکھوں کیونکہ وہی ادارے کااصل سرمایہ ہیں ان خیالات کااظہارچیف ایگزیکٹوآفیسرپنجاب گروپ چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے ٹارس جنرل کنٹریکٹنگ ایل ایل سی ابوظہبی کی جانب سے مختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والے محنتی کارکنوں کی شاندارکارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیئے منعقد کی گئی تقسیم انعامات کی ایک پروقارتقریب میں کیا تقسیم انعامات کی تقریب میں شریک مینجنگ پارٹنرٹارس جنرل کنٹریکٹنگ موفیداسود،جنرل مینجرمسٹراکوب،ایچ آرمینجرمحسن جاوید،انجینیئرغصان،جنرل فورمین پنجاب جنرل ٹرانسپورٹ مظہرحسین چوہدری اور ٹارس جنرل کنٹریکٹنگ وپنجاب جنرل ٹرانسپورٹ کے ایمپلایئزکی ایک بڑی تعدادموجودتھی چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آپریٹرحضرات میں نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے