طارق محمودراجہ سے انکے والد کے انتقال پراظہارتعزیت
اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے
طارق محمودراجہ سے انکے والدحاجی علی شان راجہ (مرحوم) کے انتقال پراظہارتعزیت۔
سینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجید مغل کی قیادت میں بڑے وفد نے راجہ طارق سے اظہارافسوس کیا۔
ابوظہبی سےخورشیداکبرچیمہ کی خصوصی شرکت
اورمرحوم راجہ علی شان کی مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجید مغل کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سےمسلم لیگی عہدیداران کی ایک بڑی تعدادنے معروف سماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالبراعہ جنرل ٹرانسپورٹ طارق محمودراجہ سے انکے والدحاجی راجہ علی شان کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔ اظہارافسوس کے لیئے آنے والے مہمانوں کے لیے ابوظہبی کے معروف مقامی ریسٹورنٹ پاک نعمت کدہ میں اہتمام کیاگیا۔جس میں ابوظہبی کی ممتازکاروباری شخصیت خورشیداکبرچیمہ، راجہ خالدمحمود نائب صدریواے ای،راجہ جمیل احمدبنگیال نائب صدریواے ای ،راجہ ابوبکر سینئیرنائب صدر گلف ریجن ،ممتازسماجی وکاروباری شخصیات مرزاظفرمحمود،طارق جاوید قریشی صدرگرینڈاوورسیز کلب ابوظہبی ،قاضی نثاراحمدنائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ،ملک محبوب ربانی ،نائب صدرپی ایم ایل (ن)ابوظہبی،فاروق وڑائچ جنرل سیکریٹری ابوظہبی،رانامحمدیوسف العین ،راجہ محمدشفیق ،طارق محمودراجا،محمدانظر تنولی ،چوہدری محمداکرم جوڑا،فداحسین ،تنویرقریشی ،نویدطارق راجہ ،عبداللہ افتخار چوہدری،محمداسلم،ابراراحمد سمیت پاکستانی کمیونٹی کی سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور طارق محمودراجہ سے اظاہر افسوس کیا اور مرحوم راجہ علی شان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیئے دعائے مغفرت کی ۔طارق محمودراجہ نے اظہار افسوس کے لیئے تشریف لانے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ڈھارس بندھانے والے تمام دوست احباب کی محبتوں کامشکور ہوں اللہ پاک میرے تمام دوستوں کواپنی حفظ وامان میں رکھے۔آمین