بابرسلیم کھوکھرکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائینگی(چوہدری اسداللہ وڑائچ)۔
چوہدری اسد اللہ وڑائچ کی بابروقاص کھوکھر سے تعزیت
گجرات(اردوویکلی)::۔ ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف کے صاحبزادے چوہدری اسد اللہ وڑائچ گزشتہ روزسابق چیئرمین بلدیہ جلالپورجٹاں کی رسم دسواں کے موقع پرانکی رہائش گاہ پہنچے اور مرحوم کے صاحبزادے وقاص بابر کھوکھرکے ساتھ تعزیت کااظہارکیااور فاتحہ خوانی کی اس موقع پرچوہدری اسد اللہ وڑائچ نے بابرسلیم کھوکھرکی بطورچیئرمین بلدیہ جلالپورجٹاں کی عوامی خدمات کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک عظیم انسان تھے انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے لوگوں اور جلالپورجٹاں کی تعمیروترقی کے لیئے کام کیا مرحوم بابرسلیم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائینگی۔