طارق جاوید قریشی کاطارق قیوم شیخ کے اعزازمیںظہرانہ

دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

42

 طارق جاوید قریشی کی جانب سے طارق قیوم شیخ کے اعزازمیں ظہرانہ

دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

ابوظہبی:(اردوویکلی)::ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹررائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ وصدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی نے پاکستان سے آئے ہوئے معروف گارمنٹس ٹریڈر اور ایکسپورٹرطارق قیوم شیخ کے اعزازمیں گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پرایک پرتکلف ظہرانہ تقریب کااہتمام کیا جس میں مہمان شیخ طارق  کے علاوہ نائب صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی قاضی نثارمحمود،راجہ محمدشفیق،محمداجمل خان،وحیدملک،فاروق وڑائچ، ،محمدافرازچوہدری،بلال احمد،یاسرمحمودکیانی،تنویرحسین قریشی سمیت دیگردوستوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان طارق جاویدقریشی نے تمام مہمانوں کانہائت گرمجوشی سے استقبال  کیااورتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پرظہرانہ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ طارق نے میزبان طارق جاوید قریشی کی جانب سے پرتکلف ظہرانے اورعزت افزائی پرتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دیارغیرمیں آپ لوگوں نے پیارمحبت سے نوازااپناقیمتی وقت دیااس پرمیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپکابہت مشکورہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }