چوہدری نواز رشید ریحانیہ کی جانب سے چوہدری آصف وڑائچ کے اعزازمیں ظہرانہ
دوست احباب اور ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(نیوزڈیسک):ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے گزشتہ روز پاکستان سے آئے ہوئے مہمان سابق وفاقی وزیرچوہدری وجاہت حسین کے سیکریٹری چوہدری آصف وڑائچ آف بھاگووال کلاں کے اعزازابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں میں گرینڈ ظہرانہ تقریب کااہتمام کیا۔میزبان چوہدری محمدنوازرشیدریحانیہ نے مینجنگ ڈائریکٹڑنیوالشاہین گروپ آف کمپنیزچوہدری دلاورحسین وڑائچ اوراپنے صاحبزادے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ کے ہمراہ مہمان خصوصی چوہدری آصف وڑائچ کاپرتپاک استقبال کیااورپھول پیش کیئے۔عشائیہ تقریب میں انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری ارشدجنڈپیر،چوہدری سجاد احمد،چوہدری عامرجٹ،چوہدری قمرانور،چوہدری ناصرولائت گوندل،مرزاشہبازاحمد،چوہدری پرویزنوماوڑائچ،غلام جیلانی،چوہدری عثمان خورشید اوردیگرممتازسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرمہمان چوہدری آصف وڑائچ نے کہا کہ آپ تمام دوستوں کے اتفاق واتحاد کودیکھ کربہت خوشی ہوئی اورمیزبان چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے نہائت ہی پرتکلف دعوت اورمحبت کے اظہارپردل بہت خوش ہوا۔میں میزبان اوردیگر تمام دوستوں کاشکرگزارہوں۔