۔21،اکتوبر کو پورا ملک اپنےمقبول لیڈر کا استقبال کریگا۔(ملک محبوب ربانی)

44

۔21،اکتوبر کو پورا ملک اپنےمقبول لیڈر کا استقبال کریگا۔

پوری قوم اپنے محبوب لیڈرکے استقبال کے لیئے بیقرارہے

ابوظہبی(اردوویکلی):: چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی پاکستانیوں کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔میاں نواز شریف کواقتدار سے باہرکرنے کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔مگراب وہ دن دور نہیں جب میاں صاحب کے پاکستان آنے کے بعد ایک بار پھرترقی اورخوشحالی کادور دورہ ہوگا۔صنعتیں ایک بارپھرکام شروع کردیں گی۔لوگوں کوروزگارملنا شروع ہوجائےگا۔جب صنعتوں کاپہہ چلے گاتوترقی ہوگی ملک میں خوشحالی آئےگی اورغربت کاخاتمہ ہوگاانشااللہ۔
ملک محبوب ربانی نے کہا کہ 21 اکتوبرکومینارپاکستان پرتاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگا۔جس میں قائدپاکستان مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف اپنے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔اور انشااللہ اب وہ دن دورنہیں جب مایوسی کے بادل چھٹ جائینگے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }