یوبی ایل مصفح برانچ میں یواے ای کے قومی دن کی تقریب کااہتمام
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::یوبی ایل مصفح برانچ ابوظہبی میں یواے ای کے 52ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک شاندارتقریب کاہتمام کیاگیا۔پوری برانچ کویواے ای کے پرچموں،غباروں اورآرائشی جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا۔یواے ای کے قومی دن کی تقریب میں چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ بنک کے پرانے اکاؤنٹ ہولڈر یواے ای کے مقامی شہری جناب عبداللہ سالم الشمسی نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔دیگر مہمانوں میں چوہدری محمد صدیق،ملک محمد شہناز ماہل،چوہدری الطاف حسین، راجہ الیاس،ندیم بھلی،میاں امجد جاوید،ملک احمد،بنک کسٹمرز،بنک مینجمنٹ، اسٹاف اور دیگرکمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔برانچ مینجر یو بی ایل مصفح عزیز خان بنگش نے ہیڈ آف سیم ڈپارٹمنٹ ثاقب انور,ریلیشن شپ مینجر محمد ابرار اور دیگر مینجمنٹ کے ہمراہ مہمانوں کو ویلکم کیا اس موقع پر قومی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹاگیا.مہمانوں کی تواضع روائتی عریبک قہوہ اوردیگرلوازمات سے کی گئی۔اس موقع پر تمام مہمانوں اور حاضرین نے یواے ای کے ہردلعزیز حکمرانوں اور رعایاکو52ویں عیدالوطنی کی مبارکبادپیش کی۔اوریواے ای کی عوام اور تمام حکمرانوں کی صحت وسلامتی اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔