بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پرخصوصی تقریب کااہتمام
تقریب کا اہتمام چئیرمین "ورلڈ ایشیئن ورکرز آرگنائزیشن" یواے ای انجینئیرمحمدجاویدنے کیا
بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر
چئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای
انجینئیرمحمدجاوید کی جانب سے پروقارتقریب کااہتمام
دبئی(اردوویکلی)::پوری دنیا کی طرح گزشتہ روز معروف سماجی شخصیت چئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئر محمدجاوید کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے دبئی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں برصغیرپاک وہند کے عظیم رہنما کی ملک وملت کے لیئے گراں قدرخدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔قائد اعظم محمدعلی جناح 25دسمبر1876 کوکراچی میں پیداہوئےاورقیام پاکستان سے ایک سال بعد ہی11ستمبر 1948کو جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔
آج تمام اہل پاکستان ،عظیم محسن قائداعظم محمدعلی جناح کی انتھک کاوشوں سے معرض وجودمیں آنے والے پیارے ملک پاکستان میں آزاد فضاؤں میں زندگی بسرکررہے ہیں ہم سب کافرض بنتاہے کہ اپنے محسن کے یوم پیدائش پرانکی یادمیں خصوصی تقاریب کااہتمام کریں اور اس عظیم ہستی کی ملک ملت کے لیئے انجام دی گئی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کریں۔
معروف سماجی کارکن وچئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای، انجینئیرمحمدجاویدگزشتہ3دہائیوں سے راس الخیمہ اورشمالی امارات کے مختلف مقامات پر ہرسال یوم پاکستان،یوم آزادی پاکستان،متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے اوربانی پاکستان کی یوم پیدائش جیسے مواقعوں پراپنی پوری ٹیم کے ہمراہ بڑے انہماک سےخصوصی تقاریب کااہتمام کرتے رہتے ہیں ۔
گزشتہ روز منعقدہونے والی تقریب میں دیگرمہمانوں کے ہمراہ سی ای او نظام ٹی وی ڈاکٹرشاہد استقلال ،گروپ ایڈیٹرعلی رضا،معروف کنسلٹنٹ سرمد خان، کیپٹن ریٹائرڈ عاصم شاہ ۔عظیم ملک،ڈاکٹر امانت علی۔ شاکرغنی خان،یوسف علی بھٹی، عارف شاہد،ندیم بٹ، اسماعیل خان،اورپاکستانی کمیونٹی سے مردوخواتین کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔اس موقع پریوم پیدائش قائداعظم محمدعلی جناح اورنظام ٹی وی کی نویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ میزبان انجینئر محمدجاوید نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کانہائت پرتپاک استقبال کیا اورتقریب میں آمد پرشکریہ اداکیا۔