ورلڈپولیس سمٹ میں پنجاب پولیس افسران کوایوارڈملنے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں(انجینئیرمحمدجاوید)
دبئی ورلڈپولیس سمٹ 2024میں دبئی پولیس کی جانب سے
پاکستانی پولیس افسران کوایوارڈملنے سے بہت خوشی ہوئی دلی طورپرمبارکباد پیش کرتے ہیں
گوجرانوالہ پولیس کے افسران سی پی اوگوجرانوالہ محمدایازسلیم،انچارج سپیشل آپریشنز سیل گوجرانوالہ خالدنواز وریاہ اورسب انسپیکٹرچمن شہزادکاشماربہادرافسران میں ہوتاہے
ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں(چئیرمین انجینئیرمحمدجاوید)۔
دبئی(اردوویکلی)::گوجرانوالہ پنجاب پولیس کےنڈر،بہادر اورانتہائی قابل افسران سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے انسپکٹراور انچارج سپیشل آپریشنز سیل گوجرانوالہ خالد نواز وریا ہ اور سب انسپکٹر چمن شہزاد کودبئی پولیس کے سربراہ،عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے قانون نافذ کرنے کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اور دونوں ممالک کی طرف سے انتہائی مطلوب مجرموں کی گرفتاری اور حوالگی کے میدان میں باہمی تعاون کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازاجانا نہ صرف متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیئے فخرکی بات ہے ان پولیس افسران کو ایوارڈ ملنے سے دیار غیرمیں ہماراسرفخر سے بلند ہوگیاہے ان خیالات کااظہارگوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازپاکستانی سماجی کارکن وچئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاوید نے کیا۔
یادرہے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور حکمران دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں دبئی پولیس کی جانب سے 3روزہ "ورلڈپولیس سمٹ”2024 ورلڈ ٹریڈ سینٹردبئی میں منعقدہوا جس میں دنیابھرسے 100 سے زائد پولیس ہیڈز نے شرکت کی۔
سمٹ میں گوجرانوالہ پنجاب پولیس کے 3 پاکستانی پولیس کے نڈراوربہادرافسران کی دنیابھرمیں شاندارکاکردگی کوسراہاجانا پاکستان کے لیئے قابل فخرہے ان افسران نے اوورسیزکمیونٹی کا سر فخرسے بلندکردیااور پوری دینا کویہ پیغام دیا کہ ہم ہماری بہادر پولیس دنیا کی کسی بھی پولیس سے کم نہیں۔ یقیناًیہ پنجاب پولیس اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز اورفخر کی بات ہے ۔
گوجرانوالہ پولیس کے انتہائی باصلاحیت اور قابل فخر انسپکٹر خالد نواز وریاہ اب تک دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ممالک فرار ہونے والے 200 سے زائدشتہاری ملزمان کو ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے یواے ای،اٹلی،انڈونیشیا،سعودی عریبیہ اوردیگرکئی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لا چکے ہیں