طارق جاوید قریشی کی جانب سے گرینڈافطارڈنرکااہتمام
طارق جاوید قریشی کی جانب سے گرینڈافطارڈنرکااہتمام
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات محمداقبال رانا،ملک محبوب ربانی اعوان،نویداحمد،ڈاکٹرقیصرانیس سید،راجہ خالد محمود ،راجہ ابوبکر،راجہ شفیق جنجوعہ کی شرکت
(رانامحمداقبال)اوورسیزپاکستانیزکوپارلیمنٹ میں نمائندگی کاحق دیاجائے
جس شعبے میں بھی کام کررہے ہیں کوالٹی پرسمجھوتہ نہ کریں(نویداحمد)
مسائل کے حل کے لیئے اتحادویگانگت کامظاہرہ کرنا ہوگا(راجہ جمیل بنگیال)
پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیئے ہم سب اکٹھے ہیں(ملک محبوب ربانی اعوان)
دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل خودحل کرنے کی کوشش کریں(طارق محمود)
وزیربرائے سمندرپارٌپاکستانیزکوچاہیئے یہاں آکرلوگوں کے مسائل معلوم کریں(محمدشفیق جنجوعہ)
کمیونٹی کودرپیش مسائل کے لیئے سفارت خانہ نمائندے مقررکرے(راجہ خالد محمود)
بیرون ملک رہتے ہوئے مقامی قوانین پرعمل کرناضروری ہے(قیصرانیس سید)
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزہردلعزیزممتازپاکستانی بزنس مین صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی نے اپنی رہائش گاہ پرحسب معمول دوست احباب کے اعزازمیں گرینڈافطارڈنرکااہتمام کیا جس میں یواے ای بھر سے قریبی دوستوں اور ممتازسماجی وکاروباری شخصیات،العین سے چئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای مسٹرنویداحمد،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای رانا محمداقبال،صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظبی ملک محبوب ربانی اعوان,نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای راجہ خالد محمود،سینئیر نائب صدر پی ایم ایل (ن) گلف ریجن راجہ ابوبکر،عجمان سے مرزاظفرمحمود،چوہدری محمدتنویر،طارق محمود ڈائریکٹر آپریشنزریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس فیکٹری ابوظہبی،شارجہ سے اسسٹنٹ ہیڈ ٹریڈونگ (پی ایم ایل (این)یواے ای راجہ محمدجمیل بنگیال،چوہدری یاسر محمود،مینجنگ ڈائریکٹر شینواری ریسٹورنٹ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری محسن،چوہدری محمداصغر،تنویربلال قریشی،احمد نوید،عثمان شفیق جنجوعہ ،راجہ عبداللہ،راجہ عبدالرحمن خالد،راجہ عبدل احدخالد،محمداشرف،محمدبلال سمیت دیگردوست احباب کی بڑی تعداد نے افطارڈنرمیں شرکت کی۔میزبان تقریب طارق جاویدقریشی نے افطارڈنرمیں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کابڑی گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا اورانکی آمد پرشکریہ اداکیا،مہمانوں کی تواضع کے لیئے گھرپرتیارکیئے گئےمن واقسام عمدہ اور لذیذکھانوں سے کی گئی۔
اس موقع پرشرکاء تقریب نے پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص پاکستان میں لینڈقبضہ مافیا،بچوں کے تعلیمی داخلے،اوراوورسیزپاکستانیوں کودرپیش دیگرمسائل کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزکے مسائل اوورسیزکے نمائندے ہی بہترطورپرسمجھ سکتے ہیں لہذاحکومت کوچاہیئے اوورسیزکے مسائل کوترجیحی طورپرحل کرنے کے لیئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مقامی افراد کی بجائے اوورسیزکے نمائندگان کوپارلیمنٹ میں نمائندگی دے تاکہ وہ اپنے تارکین وطن بھائیوں کے مسائل حل کرانے میں اہم کردار اداکرسکیں۔نیزیہاں کے مسائل کے حل کے لیئے سفارت خانہ اورپاکستان قونصل خانہ دبئی کے ساتھ ملکرمسائل کوحل کرنے کے لیئے ہرریاست سے ایسے لوگ منتخب کئیے جائیں جواپناقیمتی وقت وقف کرسکیں۔کیونکہ یہاں بہت سے لوگ جیلوں میں بہت معمولی قسم کے کیسزمیں سزابھگت رہے ہیں انکاکوئی پرسان حال نہیں۔ہر کام سفارت خانہ پرہی نہ چھوڑاجائے بلکہ کمیونٹی سفارت خانہ کاہاتھ بٹائے اور آگے بڑھے،محض ایک دوسرے پرالزام تراشی کی بجائےہر کوئی اپنے حصے کاکام کرے تومسائل کاخاتمہ ممکن ہے۔نیز ہماراکاروباری طبقہ اعلی معیارکوقائم کرے اورکوالٹی پرکبھی سمجھوتہ نہ کرے ہماری مصنوعات پر دوسرے ممالک کے لوگ اپنا لوگو لگاکرانہیں بیچ کراچھاخاصہ منافع کمارہے ہیں اور ہم اپنی مصنوعات کی صحیح طورپرمارکیٹنگ تک کرنے میں ناکام رہتے ہیں ہمیں صرف اور صرف پاکستان بارے سوچنا ہےاگرہم اپنی مصنوعات کامعیارٹھیک رکھیں گے تبھی اس کی بہترمارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔ہرخرابی کاملبہ سفارت خانہ یاحکومت وقت پرنہ ڈالاجائے ہمیں اپنے مسائل خودبھی حل کرنے چاہیئں اورجہاں سفارت خانہ کی معاونت کی ضرورت پڑے انکوشامل کرلیاجائے۔