پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے قیام پرسفیرپاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے تمام عہدیداران اوربورڈ ممبران کومبارکباد (انجینئیرمحمدجاوید)
راس الخٰیمہ (اردوویکلی)::پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا قیام ایک احسن فیصلہ ہےجس پرسفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی صاحب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ شارجہ بزنس کونسل کے قیام سے یواے ای اورپاکستان کی تجارت میں یقیناً اضافہ ہوگااور پاکستانی معیشت پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کااظہارراس الخٰیمہ میں عرصہ دراز سے مقیم مقامی بزنس مین وسماجی کارکن وصدر ورلڈایشن ورکرزآرگنائزیشن یواے ای ،انجینئیرمحمدجاویدنے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انجینئیرمحمدجاوید نے کہاکہ چونکہ شارجہ اورشمالی امارات میں پاکستانی بزنس مینون کی ایک بڑی تعدادعرصہ درازسے بڑے پیمانے پر کاروبارکررہی ہے سفیرپاکستان ایک طویل عرصہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری اوردونوں ممالک کی بزنس برادری کوقریب لانے کے لیئے بڑی مثبت کوششیں کررہے ہیں انکی خواہش کے کہ ایک مشترکہ بزنس کونسل کابھی قیام عمل میں لایاجائے جس سے دونوں ممالک کی تاجربرادری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگاجوبڑاخوش آئیندہے امید ہے سفیرپاکستان اسی طرح دوسری ریاستوں میں بھی نئی بزنس کونسلز قائم کرنے میں اپنااہم کردار اداکریں جس کے لیئے ہم ہرطرح کے تعاون کے لیئے تیارہیں۔
انجینئیرمحمد جاوید نے آخرمیں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے تمام منتخب عہدیداران اوربورڈممبران کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی دعاہے اللہ تعالی پی بی سی شارجہ کوکامیابیاں وکامرانیاں عطاکرے اور وہ ملک وملت کے لیئے نمایاں خدمات انجام دیں۔آمین