ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف سماجی شخصیت،مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے عیدالاضحی کے مبارک دن پرجابرہاؤس ابوظہبی میں دوست احباب کے اعزازمیں ایک پروقارعیدملن پارٹی کااہتمام کیا جس میں چوہدری محمدارشد آف جنڈپیر،چوہدری شیربہادرشاہپور،چوہدری اظہرحسین سیال،چوہدری اسجدآف گمٹی،محمدعامرجٹ،چوہدری احداشرف گجر،انجم شاہ اور دیگردوست احباب کی ایک بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی۔مہمانوں کی تواضع من واقسام کے کھانوں سے کی گئی۔تقریب کے اختتام پرچوہدری نوازرشیدریحانیہ نے اپنے صاحبزادوں چوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری حمادنوازریحانیہ اور چوہدری جابرشہبازریحانیہ کے ہمراہ تمام دوستوں کی آمدپرانکا شکریہ اداکیا۔