جناح پبلک سکول گجرات کے بورڈ آف گورنرز کا 94واں اجلاس

101
گجرات (اردوویکلی)::گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنرگجرات ڈاکٹرخرم شہزاد کی زیرصدارت جناح پبلک سکول گجرات کے بورڈ آف گورنرز کا 94واں اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف ،محترمہ سمیراالہی ،سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود،پرنسپل ظہیر احمد جان اور مسز نگہت اقبال  اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی اعلی کارکردگی اور نئے مجوزہ چوہدری پرویز الہی کیمپس کو تعلیمی میدان میں خوش آیند قراردیا اور کہا کہ اس سے اسکول میں نئے بچوں کوداخلہ کی سہولت میسر ہوگی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }