مشہود علی خان کی اہلیہ کاا نتقال
اِنَّا لِلهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
کراچی(اردوویکلی):: روزنامہ خلیج ٹائمزکے سابق مارکیٹنگ وبرانچ مینجرابوظہبی مشہود علی خان کی اہلیہ، محمود، ایاز، فیصل کی والدہ حاجی فخرالدین (مرحوم) انبالہ والوں کی پوتی وحاجی وھاج الدین چاؤلہ (مرحوم) کی نواسی محمد دین (مرحوم) انبالہ والوں کی بیٹی یاد الٰہی (مرحوم) کی بہو۔ محمد یاسین، محمد یوسف انبالہ والوں کی ہمشیرہہفتہ رواں قضائے الہی سے کراچی میں انتقال کرگئیں (اِنَّا لِلهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد نیوٹاون، نیوٹاون میں اداکی گئی جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی بعدازاں مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔یواے ای میں مقیم مشہودعلی خان کے حلقہ احباب نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے سوگوارخاندان سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاکی۔اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائےآمین ثم آمین۔