محمداکرم بھٹی کی والدہ (مرحومہ)کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت
محمداکرم بھٹی کی والدہ (مرحومہ)کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت۔
دوست احباب ،قریبی عزیزوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔
مرحومہ کی بخشش ومغفرت کے لیئے قرآن خوانی ،دعا اوراظہار افسوس۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::عرصہ دراز سے ابوظہبی میں مقیم معروف ٹرانسپورٹرمینجنگ ڈائریکٹرسٹارلنک جنرل ٹرانسپورٹ محمداکرم بھٹی کی والدہ ماجدہ مرحومہ جوگزشتہ ماہ قضائے الہی سےپاکستان میں انتقال کرگئی تھیں(اناللہ واناالیہ راجعون)۔
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے بروزجمعۃ المبارک مصفح ابوظہبی میں دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں محمداکرم بھٹی کے قریبی اور دیرینہ دوست احباب ،عزیزوں سمیت سینکڑوں ممتازسماجی اورکاروباری افراد نے شرکت کی اور محمداکرم بھٹی سے انکی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اورمرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیئے دعاکی گئی۔
دعائیہ تقریب کاآغازقرآن خوانی سے ہوا قاری عبداللہ نے انسانی حیات اور اس دوران آخرت کی تیاری کے موضوع پرمختصرخطاب کیا بعد ازاں قاری عبداللہ نے مرحومہ کی مغفرت وبخشش اورآخرت کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعاکی ۔
دعائے مغفرت اورایصال ثواب کے لییے منعقدہ تقریب میں یواے ای کے مقامی شہری جناب یوسف احمد مہدی الخوری،طارق جاویدقریشی،ملک محبوب ربانی اعوان،طارق محمود آف ریڈکو،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،طارق محمودراجہ،خالد ،محمودراجہ ،راجا محمد طارق ،میاں امجدجاوید،راجہ محمدالیاس،ڈاکٹرظفر،ڈاکٹربنگش،انجینئیر شکیل محمدبھٹی،چوہدری ظفراحمدچیمہ، ملک فتح محمد،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری محمداصغر، چوہدری جاویداقبال،عمران شاہ،راجہ عثمان طارق ،راجہ عبدالرحمن فاروق،حاجی امتیاز بھٹی ،نعیم بھٹی،راجافریال،چوہدری صغیر،حافظ عرفات بھٹی،توصیف احمدبھٹی،الیاس بھٹی،طاہربھٹی،اسد اللہ مجاہد،حمدان عبدالحمید،اجمل بھٹی ،فیاض احمدکے علاوہ ،قریبی عزیزوں سمیت دیگرافراد کی بڑی تعداد نے ختم پاک میں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت وبخشش اوردرجات کی بلندی کے لیئے دعاکی اورانکے صاحبزادے محمداکرم بھٹی سے تعزیت اور افسوس کااظہارکیا۔