وزٹ ویزا کی میعاد 30 دن سے بڑھاکر60دن کر دی گئی۔

262
متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 دن کے بجائے 60 دن کا کردیا۔
دبئی(نیوزڈیسک)::میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور وزٹ ویزا 30 دن کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق والدین , 25 سال کی عمر تک  کے بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18سال تک ہی بچوں کو ہی اسپانسرکرسکتے تھے ۔علاوہ ازیں والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی ملازمت کے متلاشیوں بالخصوص گریجویٹس کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے۔اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئےنظام کا مقصد عالمی قابلیت اور ہنرمند کارکنوں کو راغب کرنا ہے۔امارات نے ویزوں کا نیا نظام متعارف کراکے تمام اقسام کے ویزوں میں داخلے کی شرائط کو آسان بنایا گیا ہے اور اس میں لچکدار مدت کی پیشکش کی گئی ہے جو وزیٹرز کی ضروریات اور دورے کے مقاصد کو پورا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، تمام انٹری ویزے (سنگل یا ملٹی پل ) اب اسی مدت کےلئے تجدید بھی کئے جاسکتے ہیں اور یہ اپنے اجرا کی تاریخ سے 60 دن کے لئے موثر ہوں گے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }