میاں عمرابراہیم کی میڈیانمائندگان کے ہمراہ ایک یادگارشام۔

مہمانوں کے استقبال کے لیئے ریڈکارپٹ بچھایاگیا

44
میاں عمرابراہیم کی جانب سے صاحبزادے محمدعادل میاں کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی میڈیانمائندگان کے اعزازمیں گرینڈ ڈنرکااہتمام
میڈیانمائندگان،فیملی ممبران اور قریبی دوستوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں یواے ای کی معروف کاروباری شخصیت مینجنگ پارٹنرایم آئی ایچ گروپ میاں عمرابراہیم نے اپنے لاڈلے صاحبزادے محمدعادل میاں کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں اپنی رہائش گاہ پریواے ای میں پاکستانی میڈیانمائندگان کے اعزازمیں ایک گرینڈ ڈنراستقبالیہ تقریب کااہتمام کیا۔ جس میں میڈیانمائندگان کے علاوہ فیملی ممبران اور قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔میاں عمرابراہیم اورانکے صاحبزادے محمدعادل میاں نے گرینڈ ڈنراستقبالیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہماںوں کابڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں حاجی محمدیاسین،میاں منیراحمدہانس،خالد حسین چوہدری،طاہرمنور، صفدررانا،سہیل خاور،سینئیرصحافی طاہرمنیرطاہر،ارشدانجم،،مظفررضوی،سبط عارف،سعدیہ عباسی،حآفظ زاہد علی،زمرد بونیری ،اشفاق احمد،چوہدری ارشد،اعجازاحمدگوندل،ملک خالد وحید،خالدگوندل،،مدثرخوشنود،راجہ اسدخالد،احمد قریشی ،شیخ پرویز،انصراکرام،سجاداکبرخآن،خالد ملک ،عامرنوید،راناارشد،فرزانہ منصور،مس سمیرا،حافظ عبدالروف،راجہ عرفان،کاشان تمثیل۔امجدمحمودقاسمی، سمیت متعددمیڈیانمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر نوبیاہتاجوڑے دولہے محمدعادل میاں اورانکی دلہن عائشہ طاہرنیازکی نکاح ،مہندی ،بارات اوررخصتی کے یادگار لمحات پرفلمائی گئی خوبصورت ویڈیودکھائی گئی۔بعد ازاں نوبیاہتاجوڑا والدین کے ہمراہ مہمانوں کے درمیان پہنچا تو تقریب میں موجودتمام حاضرین نے نوبیاہتاجوڑے کاتالیاں بجاکرپرجوش استقبال کیا اور انکوازدواجی زندگی کے آغازپرمبارکباد پیش کی اورانکی خوبصورت اور کامیاب زندگی کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔میزبان تقریب میاں عمرابراہیم نے مسزارم عمر،بیٹے محمدعادل میاں اور بہوعائشہ طاہرنیازکے ہمراہ اس شاندار استقبال پرشکریہ اداکیا۔بعد ازاں مہمانوں کی تواضع من واقسام کے لوازمات سے کی گئی۔میاں عمرابراہیم کی جانب سے دی گئی دعوت اور پرتکلف مہمان نوازی زندگی کے خوبصورت لمحات میں شمارکی جائیگی۔یادرہے مہمانوں کی آمدکے لیئے ریڈکارپٹ بچھایاگیااوردوران تقریب خوبصورت کیک بھی کاٹے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }