ریحانیہ برادران کی جانب سے ریحانیہ پلازہ ٹانڈہ کے کرائے داروں کے کرائے معاف کرنے کااعلان

106

ریحانیہ برادران کی جانب سے کرایہ داروں کے کرائے معاف کرنے کااعلان

نائب صدرتحریک انصاف ضلع گجرات چوہدری شہبازریحانیہ اورسابق نامزدامیدرواربرائے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف یوسی ٹانڈہ و مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ ۤآف کمپنیزمتحدہ عرب امارات چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے ملک بھراوربالخصوص ٹانڈہ اور ضلع گجرات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت کمزور ہونے اورکاروبار میں مندی کے باعث ریحانیہ پلازہ ٹانڈہ کے دکانداروں اور فلیٹ ومکانات میں مقیم کرایہ داروں کے کرائے معاف کرنے کااعلان کیاہے جس پرتمام کرایہ داروں نے ریحانیہ برادران کے اس احسن اقدام کی تعریف کی اورانکی صحت وسلامتی کے لیئے دعائیں کیں چوہدری شہبازریحانیہ اورچوہدری نوازریحانیہ نے اپنے اس اقدام بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ نہ لینے کافیصلہ کرکے ہم نے کسی بھی کرایہ دارپر کوئی احسان کیابلکہ یہ سب اللہ کی رضاکے لئیے کیاہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اہل علاقہ کے ساتھ ہیں اور جس حدتک ممکن ہوااپنے تمام وسائل بروئے کارلا کر لوگوں کی خدمت کرینگے اللہ تعالی ہم دونوں بھایئوں کے اس نیک ارادے کوقبول فرمائے اور پورے پاکستان کوکرونا وائرس کے مرض سے نجات عطا فرمائے ۤآمین ثم آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }