امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہم ہمیشہ دعا گوہیں
چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری افتخار،چوہدری سہیل نوازریحانیہ
امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہم ہمیشہ دعا گوہیں
ابوظہبی(اردوویکلی)::مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے متحدہ عرب امارات کے49 ویں قومی دن پر یواے ای کے معززحکمرانوں ،تمام ریاستوں کے امراء اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے ہرشعبے میں بیمثال ترقی کی جس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی اسکی بنیادی وجہ حکمرانوں کی حب الوطنی اورعوام سے محبت ہے چوہدری نوازریحانیہ نے کہا کہ کوروناوبا کی وجہ سے پوری دنیاشدیدمتاثرہوئی ہے مگرالحمدَللہ یواے ای کی مدبرقیادت نے اس وباسے نمٹنے کے لیئے بہت عمدہ اقدامات کیئے انشااللہ حالات جلدبہترہوجائینگے عوام کوچاہیئے وہ احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومتی احکامات پرعمل کریں (پاک امارات دوستی زند باد)۔مینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ منرل پرائیویٹ لمیٹڈزمبابوے چوہدری افتخاراحمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پوری اماراتی قوم کو49 واں قومی دن مبارک ہو قومی دن کے موقع پرصدرمتحدہ عرب امارات ،آل نہیان اور،دیگرریاستوں کے تمام امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں بیشک یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلندپایہ وژن کی عکاسی ہے ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگوہیں۔مینجنگ ڈائریکٹرفوادبن اسحاق جنرل ٹرانسپورٹ وریحانیہ رئیل اسٹیٹ گجرات چوہدری سہیل نواز ریحانیہ نے یواے ای کے قومی دن پر یواے ای کے حکمرانوں اورپوری اماراتی قوم کونیشنل ڈے کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعاہے اللہ پاک یہاں کے حکمرانوں کواسی طرح ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے کیونکہ ان کی قیادت میں نہ صرف یواے ای کے مقامی شہری بلکہ ہم جیسے رہائشی بھی امن وسکون اور عزت وآبروکی زندگی بسرکررہے ہیں یہ سب یہاں کے دانشمندحکمرانوں کے وژن اوربہترین پالیسیوں کی بدولت ہے اللہ تعالی اس ملک کومزیدکامیابیا ں عطافرمائے آمین ثم آمین