کراچی سٹارریسٹورنٹ المویلح شارجہ برانچ کی پہلی سالگرہ کی رنگارنگ تقریب ۔
معروف ٹک ٹوک اسٹارزچھوٹے بھائی بڑے بھائی کی خصوصی شرکت
کراچی سٹارریسٹورنٹ المویلح برانچ شارجہ کی پہلی سالگرہ کی رنگارنگ تقریب
معروف ٹک ٹوک اسٹارزچھوٹے بھائی بڑے بھائی،سناشوٹائم،عارف جان شکارپوری
اور عوامی وزیراعلی ملک انتظار حاضرین تقریب کی توجہ کامرکزبنےرہے
سالگرہ تقریب کی لائیوکوریج ،ہزاروں کسٹمرز اورفالوورزکی جانب سے
خوشی کااظہار اورمبارکباد کے پیغامات
کراچی اسٹارریسٹورنٹ المویلح شارجہ اسٹاف کوسالگرہ کے موقع پرتعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے
شارجہ(اردوویکلی):: قدرتی ذائقہ ،لذیذ اورلاجواب روائتی کھانوں اوربہترین سروس کی وجہ سے ایک مختصرعرصہ عوام میں مقبول ہونے والے شارجہ کے معروف ریسٹورنٹ کراچی اسٹارریسٹورنٹ المویلح برانچ کے ایک سال مکمل ہونے پرگزشتہ رات کراچی سٹارگروپ آف ریسٹورنٹس کے روح رواں مینجنگ ڈائریکٹرشاہداصغربنگش اورریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ایک شاندار رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں زمزم الیکٹرانکس یواے ای کے معروف ٹک ٹوک اسٹارز چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔ دونوں ٹک اسٹار بھائیوں کاتقریب میں آمدپربڑاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پورے ریسٹورنٹ کوخوبصورت اندازمیں غباروں اورخصوصی لائٹوں سے سجارکھاتھا۔
چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی نے ہوٹل مینجمنٹ اوردیگرمہمانوں کے ہمراہ کراچی سٹارریسٹورنٹ المویلح برانچ شارجہ کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا۔جس کے بعد مینجنگ ڈائریکٹرشاہداصغربنگش کی جانب سے ریسٹورنٹ اسٹاف کوخراج تحسین پیش کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جبکہ ریسٹورنٹ کے ساتھ اٹیچ معروف ٹک ٹوک اسٹارزسناشوٹائم،عارف جان شکارپوری اورعوامی وزیراعلی ملک انتظار کوخصوصی ایوارڈز سے نوازاگیا۔کراچی اسٹارالمویلح برانچ شارجہ کی پہلی سالگرہ تقریب میں امتیاز بنگش۔ رحم غنی ماما۔ مصطفی غنی،فضل ربی صافی۔ سید محمد حسین۔ شاکرعلی، رحمان آفریدی، عمر آفریدی۔ ضیاء۔ جمشید مست۔ جہانگیر۔ راجہ یاسر۔ شاداب شیخ۔ زلفی بھائی۔ عمران منیر اوردیگرمہمانوں اورسوشل میڈیا کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع من واقسام کے کھانوں سے کی گئی۔میزبان شاہداصغربنگش اور انکے بھائیوں احسان افضل بنگش،بشیرافضل بنگش،احمداصغربنگش،،ارشدمحمودنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور تشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔ریسٹورنٹ میں موجود کسٹمرز اورفیملیزکی بڑی تعدادنے ٹک ٹوک اسٹارزکے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں اورکراچی اسٹارریسٹرونٹ کی جانب سے اس شاندارایونٹ کے انعقاد اوراسکی کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔