شیخ زایداسٹیڈیم ابوظہبی میں پی ایس ایل 6کے بقیہ میچزکاآغاز
لاہورقلندرکی 3سال بعداسلام آبادیونائٹڈکے خلاف جیت
ابوظہبی (اردوویکلی) پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کاابوظہبی کے شیخ زایدکرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز پہلا میچ لاہورقلندر اور اسلام آبادیونائٹڈ کے درمیان کھیلاگیا لاہورقلندرنے ٹاس جیت کراسلام آبادیونائٹڈکوکھیلنے کی دعوت دی اسلام آباد یونائیٹڈنے 9وکٹ کے نقصان پر143رنزاسکورکیئے لاہورقلندرنے مطلوبہ ہدف 20اوورزمیں 5وکٹ کے نقصان پرپوراکرکے میچ 5وکٹ سے جیت کر اسلام آبادیونائٹڈ سے فتح کاٹائٹل واپس لے لیا۔
لاہورقلندر کی ٹیم میں سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، محمد فیضان، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی،احمد دانیال اور حارث رؤف اورچار غیرملکی کھلاڑیوں میں بین ڈنک، راشد خان، ٹم ڈیوڈ اور جیمز فالکنر شامل ہیں۔جبکہ اسلام آبادیونائٹڈ ٹیم میں شاداب خان(کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، افتخار احمد،حسین طلعت، روہیل نذیر، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور فواد احمد شامل ہیں۔یادرہے پی ایس ایل 6سیزن کاآغاز 20 فروری کوکراچی سے ہوا اور ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہورمیں کھیلے جانے تھے لیکن 4 مارچ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کوروناکیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپریل میں پاکستان کرکٹ بورڈنے دیگراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یپہلی جون سے میچزکراچی میں منعقدکرانے کافیصلہ کیا لیکن ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوپی ایس ایل کومتحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا اور 9جون سے شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں لیگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہےلیگ کاسیمی فائینل 22جون جبکہ فائنل 24جون کوکھیلاجائیگا۔پاکستان سپرلیگ سیزن 6میچزکاشیڈول۔۔۔۔