تارکین وطن اپنی شکایات براہ راست وزیرخارجہ کوبجھواسکٰیں گے

38
                                              فارن منسٹرپورٹل کامقصداوورسیزسے ڈایریکٹ رابطہ میں رہناہے۔
دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اب اپنی شکایات اور فیڈ بیک ‘ فارن منسٹرز پورٹل پاکستان ‘ کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھیج سکیں گے ۔ اس پورٹل کا باضابطہ افتتاح پیر کو کردیا گیا ہے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ویژن فارن آفس تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم جوکہ وزیر خارجہ پورٹل کا پائلٹ فیز ہے کے تحت ابتدائی طور پر یہ ان غیرملکی شہریوں کیلئے بھی دستیاب ہے جوکہ بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتی مشنز ، بارسلونا ، دبئی ، جدہ ، لندن اور نیویارک کی حدود میں مقیم ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ پورٹل ، وزیر خارجہ کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گا – وزیرخارجہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سفارتی مشنز کے تعلق کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اس پورٹل کا اجراء کیا تاکہ وہ اپنا فیڈ بیک ، شکایات اور تجاویز دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان پاکستانیوں کے ساتھ ذاتی طور پر تعلق میں رہنے کے لیئے اس پوڑٹل کااجراکیاگیا تاکہ انہیں مزید بہتر خدمات اور پیشرفت میسر آسکیں بیرون ملک پاکستان اور غیرملکی ، اینڈرائڈ فون کے پلےسٹور سے ‘ فارن منسٹرز پورٹل ‘ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،بعدازاں آئی او ایس سٹور پر بھی دستیاب ہوگی  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش امور کی نوعیت جاننے اور ان کو بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے مدد ملے گی ۔ اس پورٹل کے سکیل کو بعد میں تمام بیرونی پاکستانی مشنز تک بتدریج وسعت دی جائے گی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }