راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ برس کوروناوباکے دوران 17ٹن خشک راشن مستحقین کے گھروں کی دہلیزتک پہنچایا۔ پاکستان قونصلیٹ دبئی کاتعاون ہمیشہ شامل حال رہا۔ کسی سیاسی یامذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کبھی کسی کوپروموٹ کیا۔ راس الخیمہ سوشل سینٹرکومقروض پوزیشن سے نکال کرمنافع بخش بنایا۔
انسان کہلانے کامستحق وہی شخص ہے جودوسروں کے لیئے دل میں درد رکھتاہو،ان کی مصیبت میں مددکرتا ہو،حقیقت میں انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔مخلوق خداکی خدمت کرنااور مشکل وقت میں انکی مددکرنابہت بڑی نیکی ہے،انسانیت کی خدمت کواپنا شعاربنالینا اور دوسروں کے دکھ کواپنادکھ سمجھنایہی اخلاقی زندگی کااصل جوہرہےآج قارئین اردوویکلی کاتعارف ایک ایسی ہی شخصیت سے کرایاجارہاہے جودیارغیرمیں مقیم ایسے تارکین وطن کی خدمت میں مصروف ہیں جوکسی وجہ سے مصائب کاشکارہوئے یاجنہیں کسی مشکل وقت میں مددکی ضرورت پڑی تووہ فوراًانکے پاس پہنچے اورہرممکن رہنمائی کی۔ وہ ہیں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والےانجینئیرمحمدجاویدعرصہ 30سال سے راس الخیمہ یواے ای میں مقیم ہیں
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
راس الخیمہ(اردوویکلی)::1994سے پاکستان اوورسیزکمیونٹی کی خدمات انجام دے رہاہوں،جس میں وفات پاجانے والے تارکین وطن کی ڈیڈباڈیزوطن بھجوانے کے تمام انتظامات بشمول انکے سفری وقانونی کاغذات اورفلائٹ وغیرہ کاانتظام کرنا،ایسے تارکین وطن جوعمرزیادہ ہونے کے باعث قونصلیٹ نہیں جاسکتے انکو انکے گھرکی دہلیزپرہرقسم کے ڈاکومنٹس وغیرہ کی تیاری میں رہنمائی اور مددکرنا،نیزشہر سے دوردرازمضافات میں کام کرنے والے مزدوروں کوانکے کام کی جگہ(لیبرکیمپس)میں ہی قونصلیٹ کے تعاون سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدیدوغیرہ کی خدمات فراہم کرنا،اگرکوئی فرد محدودمالی وسائل کی بنا پرپاسپورٹ یاشناختی کارڈ کی فیس ادانہ کرسکتاہوتوہم انہیں یہ خدمت مفت فراہم کرتے ہیں اور اسکے پیسے اپنی جیب سے اداکرتے ہیں ۔راس الخیمہ میں مقیم تارکین وطن کے مابین چھوٹے موٹے تنازعات کی صورت میں،پولیس تک معاملہ پہنچنے سے قبل مصالحتی کرداراداکرناانکاتصفیہ کرادینا ،چونکہ میں،راس الخیمہ کمیونٹی پولیس کاممبرہوں ذاتی سطح پرمعمولی تنازعات ختم کراکے ہم مقامی پولیس کی مددکرتے ہیں جس کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔بہت سی کمپنیوں کے مینیجرز اورمالکان فلاحی کاموں میں ہماری مالی معاونت کرتے ہیں جس سے مستحقین کی مددکی جاتی ہے ہماراکسی سیاسی یامذہبی تنظیم سے قطاً کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہاں پرکسی کوپروموٹ کیا کیونکہ سیاست پاکستان میں یہاں ہمیں مقامی قوانین پرعمل کرکے مقامی اور اپنے ملک کے وقارکوبلندکرناہے ان خیالات کااظہارمعروف سماجی کارکن،چیف ایگزیکٹو آفیسرالاجنیحہ الیکٹرومکینیکل انجیئیرنگ راس الخیمہ انجینئیرمحمدجاوید نے نمائندہ اردوویکلی سے ایک مختصرملاقات میں کیا۔انجینئیرمحمدجاوید جو راس الخیمہ میں مقیم ہیں 30سال قبل روزگارکی تلاش میں سے یواے ای پہنچے۔سخت محنت کی،ملازمت کے ساتھ ساتھ اپناذاتی بزنس بھی قائم کیا۔
انجینئیرمحمدجاویدنے کہا کہ وہ کئی برس سے راس الخیمہ کمیونٹی پولیس کے اعزازی ممبرہیں جس کامقصدچھوٹے موٹے مسائل کونجی سطح پرحل کراکے بنیادی طورپرمقامی پولیس کی ممدکرناہے میں نے اس سلسلے میں بہت کام کیا اور سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعدادمیں لین دین،چھوٹے موٹے جھگڑے وغیرہ کے کیس پولیس تک پہنچنے سے پہلے ہی حل کراکراپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کی جس پر راس الخیمہ پولیس کی جانب سے متعددبارتعریفی اسنادسے نوازاگیا
فلاح وبہبودکے حوالے سے انجام دی جانے والی خدمات میں ہمارا بنیادی مقصدراس الخیمہ میں مقیم ایسے ورکرزجن کوانکی کمپنیاں انکے واجبات ادانہیں کرتیں،ہم انکے معاملات کورٹ میں لے جانے کی بجائے اپنے طورپرحل کرانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ کسی طرح بھی ملک کاوقارخراب نہ ہواس سلسلے میں راس الخیمہ کمیونٹی پولیس کا مکمل تعاون ہمیں حاصل ہوتا ہے ہم انکی مشاورت اور رہنمائی کے ساتھ ہی معاملات حل کراتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انجینئیرمحمدجاویدنے کہا ہم وزٹ ویزہ پر آنے والے ایسے پاکستانیوں کی رہنمائی کرنافرض اولین سمجھتے ہیں جووزٹ ویزہ پرآکریہاں جاب کرنے کی غیرقانونی کوشش کرتے ہیں ہم انکو اس بات سے آگاہ کرتے ہیں کہ وزٹ ویزہ پرآ کرکام کرنالیبرلاز کی خلاف ورزی ہے اس سے ان پرجرمانہ ہوسکتاہے اوران پربین لگ سکتاہے، ہم انکے لیئے جاب کاانتظام کرتے ہیں اس کے علاوہ اگر انہیں کسی قسم کی مالی مدددرکار ہوتو ہم اسکاانتظام کرتے ہیں ۔انجینئیرمحمدجاویدنے یواے ای اور بالخصوص راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیئے ایک پیغام میں پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ غیرقانونی تارکین وطن اپنے آپ کو قانونی دائرہ کارمیں لائیں اور ایسی پاکستانی فیملیزجوطویل عرصہ سے راس الخیمہ میں غیرقانونی طورپرمقیم ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اس سے گریز کریں اپنے آپ کولیگل فریم ورک میں لائیں اگرانہیں کسی قسم کی قانونی ومالی معاونت درکار ہو تو ہم ان سے مکمل طور پرتعاون کرنے کوکوتیارہیں ہم انکی بھرپوررہنمائی کرینگے، تاکہ یہاں پرپاکستانیوں کاوقارخراب نہ ہوکیونکہ چند لوگوں کی وجہ سے پاکستان کانام بدنام ہوتاہے اوریہاں مقیم دوسرے ہم وطنوں پراسکےبرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران 260خاندانوں کومشکل وقت میں ہرماہ خشک راشن فراہم کرتے رہے جس میں پاکستان قونصلیٹ دبئی کاتعاون شامل رہا۔
انجینئیرمحمدجاوید نے کہا پاکستان قونصلیٹ سے ایک درخواست ہے جب اسٹاف ممبران کی اے سی آر،لکھی جائے تو اس میں سماجی کارکنوں اور کمیونٹی نمائندگان کی رائے شامل کی جائے کیونکہ دیکھنے میں آیاہے کہ اے سی آر لکھتے وقت افسران بالا صرف اپنے،مخصوص کارندوں کونوازتے ہیں لیکن نادرا اور پاسپورٹ کاؤنٹرزپرکام کرنے والا اسٹاف جوبہت زیادہ محنت سے اپنی ذمہ داریاں اداکرتا ہے وہ لوگوں کے غیرمناسب رویہ کوہنسی خوشی برداشت کرنے کے باوجود خدمات انجام دیتے ہیں،مگرانکو اسکاصلہ نہیں ملتا لہذا پاسپورٹ اور نادراکاؤنٹرپرکام کرنے والے اسٹاف کوبھی اعزازات سے نوازاجائے، تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو، اور وہ مزیدخوش دلی سے کام کریں۔ انجینیئرمحمدجاویدنے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی تہواروں کی مناسبت سے ہم لوگ خصوصی تقریبات کااہتمام کرتے ہیں جس میں تارکین وطن کے ساتھ ساتھ راس الخیمہ کمیونٹی پولیس کوبھی مدعو کیاجاتاہے۔ہم یواے ای کاقومی دن بھی پاکستان کی طرح بڑے جوش وجذبے سےمناتے ہیں
اوورسیزپاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائیندگی بارے کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں انجینئیرمحمدجاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے مگریہ خالصتاً میرٹ کی بنیادپرہو نہ کہ پہلے کیطرح چندمخصوص خوشامدی لوگوں کونوازاجائے اوراسکے اصل حقدار محروم رہ جائیں میری ذاتی رائے میں یواے ای سے حاجی خان زمان سرور(چئیرمین الابراہیمی گروپ)جیسے لوگ جوخالصتاًرضائے الہی کے لیئے فلاحی خدمات انجام دیتے ہیں ایسے لوگوں کوپاکستان کی پارلیمنٹ میں بحیثیت اوورسیزپاکستانی نمائندگی کا موقع دیاجائے کیونکہ ایسے لوگ اوورسیز کے مسائل سے واقف ہیں اور انکو حل کرنے کی استعداد بھی رکھتے ہیں انجینیئرجاوید نے کہا کہ مذکورہ بالاسماجی خدمات میں اکیلے سرانجام نہیں دیتا اس میں میرے معززاور قابل احترام دوست اورساتھی جس میں حاجی نواب خان اورکزئی ،جناب حامدزمان کائرہ،عمرزمان کائرہ،سیدریحان صدیقی، ،انجینئیرشکیل،چوہدری خالد،فرہاد علی خان،یاسررفیق کھوکھر،حاجی سلطان مروت،دوست محمدخان،وقاص عباسی،ثاقب نثارخٹک اوراحمدملک شامل ہیں ہم سب ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ہماری ٹیم میں ہرعمرکے دوست شامل ہیں میری خواہش ہےاس میں نوجوان بھی شامل ہوں کیونکہ نوجوان بہتراندازمیں کام کرسکتے ہیں انکاانرجی لیول زیادہ ہوتاہے ہم تمام سماجی،فلاحی خدمات بلاتفریق خالصتاًً رضاء الہی کے لیئے اور دیارغیر میں ملک کے وقا رکی بلندی کے لیئے خدمات انجام دیتے ہیں اور انجام دیتے رہینگے انشااللہ