قرآن خوانی و دعائے مغفرت برائے ایصال ثواب
اہلیہ (مرحومہ)چوہدری محمدصدیق
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی ،چئیرمین الصدیق ٹریڈنگ وصدرپاکستان مسم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدصیق کی اہلیہ اوروقاص صدیق وفہد صدیق چوہدری کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کے لیئے گزشتہ روزابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا جس میں مرحومہ کی مغفرت کے لیئے قرآن خوانی کی گئی اوربخشش ومغفرت کے لیئے دعا کی گئی،
معروف عالم دین جناب عبدالحمیدرضوی نے موت کی حقیقت بارے مختصر خطاب میں تفصیلی روشنی ڈالی اور انسان کوموت کی تیاری کے لئے نیک اعمال سرانجام دینے بارے بیان کیا بعد ازاں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعاکی ۔
قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کی تقریب میں یواے ای میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی،ویلفئیرسیکشن سفارت خانہ پاکستان کے مسٹرکامران ،امتیازخٹک اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری الطاف حسین ،ملک محمدشہنازماہل ،انجینئیرمحمدیونس کیانی،راجہ محمدشفیق جنجوعہ ،طارق جاوید قریشی ،ملک محبوب ربانی اعوان ،طارق محمودآف ریڈکو ،فاروق احمد وڑائچ ،چوہدری محمداکرام جوڑا ،حاجی دراز خان،طارق محمودراجہ،ڈاکٹرقیصر انیس سید،میاں امجدجاوید،ہارون رشید،ملک محمدصادق محمداکرم بھٹی،راجامحمدطارق،چوہدری حسنین اکبرچیمہ ،مدثراحمدچیمہ ،عبدالوہاب مدثرچیمہ،انجینئیر نعمان ضیا،ڈاکٹرشاہد،محمدرضوان ،محمداظہر، ،چوہدری ظفراحمدچیمہ،محمدوقاص شیخ ،محمد یونس اقبال میا،محمدمظہر،وقاص احمدباچا،توقیرعباس،حمدان عبدالحمید،کے علاوہ اہل خانہ،قریبی عزیزوں سمیت دیگرافراد نےشرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت کے لیئے دعاکی اورسوگوار خاندان سے تعزیت اور افسوس کااظہارکیا۔۔
یاد رہے چوہدری محمدصدیق کی اہلیہ چند روز قبل قضائے الہی سے ابوظہبی میں انتقال کرگئی تھیں(اناللہ واناالیہ راجعون) مرحومہ کی نماز جنازہ بنی یاس مسجد میں اداکی گئی اورجسد خاکی بنی یاس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔دعاہے اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلندکرکے،بخشش ومغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورجملہ پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے آمین ثم آمین ۔